منگلورو15؍دسمبر (ایس او نیوز) ہوائی جہاز پر سوار ہونے سے پہلے ہینڈ بیگیج کو سیکیوریٹی چیک اپ کے بعد جو ٹیاگ لگائے جاتے ہیں ، اب منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر یہ سلسلہ بند ہوجائے گا۔
ایئر پورٹ ڈائریکٹر وی وی راؤ کے اخباری بیان کے مطابق اس ایئر پورٹ پر ہینڈ بیگیج ٹیاگ سسٹم کو ختم کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مسافروں کو پرسکون ماحول فراہم کرنے کے لئے منگلورو ایئر پورٹ کو " silentایئر پورٹ" کا مقام دیا دیا گیا ہے۔یعنی اب2جنوری 2018سے یہاں پرمائکروفون پر اعلانات بھی نہیں سنائے جائیں گے۔البتہ جسمانی معذورمسافرین کی سفری ضروریات کے تحت مدد اور تعاون کے لئے متعلقہ ایئر لائنس کے اسٹاف پوری طرح دستیاب رہیں گے۔