ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی میں کریئر گائڈنس برائے فارغین مدارس کا ایک تاریخی پروگرام

ممبئی میں کریئر گائڈنس برائے فارغین مدارس کا ایک تاریخی پروگرام

Mon, 22 May 2017 20:33:06    S.O. News Service

ممبئی ۲۲؍ مئی (پریس ریلیز/ ایس او نیوز)  جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے زیر اہتمام صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر حضرت مولانا مستقیم احسن اعظمی کی صدارت تاریخی نوعیت کا منفرد پروگرام ’’کریئر گائڈنس برائے فارغین مدارس ‘‘۲۱؍ مئی اتوار کو احمد زکریا ہال انجمن اسلام سی ایس ٹی ممبئی ۱؍ میں منعقد ہوا۔ جس میں معزز علماء کرام نے مختلف عناوین پر اپنی تقاریر پیش کیں ،اپنے تأثرات اور اپنی آراء سامعین کے سامنے رکھیں ،نیز عصر حاضر میں علماء کو در پیش مسائل اور چیلنجز سے آگاہ کیا ۔پروگرام کا آغاز قاری سعید الزماں کی تلاوت پاک سے ہوا۔ مولانا عبد اللہ اصلاحی نے پروگرام کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی اور مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔حیات اللہ نعیم قاسمی نے علم کے معنیٰ و مفہوم اور علم نافع اور غیر نافع پر گفتگو کی ۔خطاب خاص ڈاکٹر عبد الرشید ندوی نے پیش کیا ۔ مولانا صادق ندوی نے پروگرام کے مقصد کو واضح کیا اور سامعین کے سوالات کے جوابات دیئے۔مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے اپنے کلیدی خطاب عصر حاضر میں علماء کرام کی ذمہ داریاں اور علماء کو ان کے فرض منصبی سے آگاہ کیا ،نیز آپ نے اس بات پر زور دیا کہ علماء کسی بھی میدان میں جائیں لیکن اخلاص نیت ،اپنی شناخت اور اپنے فرض منصبی کو ہر گز نہ بھولیں ۔اخیر میں حضرت مولانا مستقیم احسن اعظمی صاحب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے خطبۂ صدارت پیش کی اور آپ کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔


Share: