ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی میں مونو ریل ٹرین میں لگی آگ، سروس بند 

ممبئی میں مونو ریل ٹرین میں لگی آگ، سروس بند 

Fri, 10 Nov 2017 00:17:08    S.O. News Service

ممبئی،9 نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) شہر میں آج صبح ایک خالی مونو ریل ٹرین میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے خدمات متاثرہوئیں، حکام نے کہا کہ اس میں کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹرینوں، پٹریوں اور آلات کی سیکورٹی چیکنگ کے بعد انہیں محفوظ قرار دیئے جانے کے بعد ہی خدمات کو پھر سے بحال کی جائے گی۔ حکام نے کہا کہ خالی مونو ریل خدمات کے شروع ہونے سے پہلے وڈالا ڈپو سے چیبر اسٹیشن جا رہی تھی اسی دوران اس میں آگ لگ گئی ،آگ سے دو کوچ متاثر ہوئے ہیں۔نقل و حمل کے نظام کو منظم کرنے والی نوڈل ایجنسی کے مشترکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر دلیپ کھاؤتکر نے کہا کہ گمان ہے کہ کمپارٹمنٹ میں آگ تب لگی جب موٹرمین نے بریک لگائے تھے ۔ ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سینئر افسر نے کہا کہ آگ لگنے کی پس پردہ حقائق تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلے گی۔آگ کے انجن محکمہ کے ایک افسر نے تاہم کہا کہ پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ۔ ایک اور اہلکار نے کہا کہ مونو ریل سروس کو فی الحال ملتوی کیا گیا ہے جب تک کہ پٹریوں اور دوسرے آلات کو محفوظ ہونے کی تصدیق نہ کردی جائے ۔


Share: