ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی میں آگ پر ہیما مالنی کا متنازعہ بیان، کہا، شہر میں زیادہ آبادی سے ہوا حادثہ

ممبئی میں آگ پر ہیما مالنی کا متنازعہ بیان، کہا، شہر میں زیادہ آبادی سے ہوا حادثہ

Fri, 29 Dec 2017 23:27:57    S.O. News Service

ممبئی ،29؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ممبئی کے کملا مل کمپاؤنڈ میں آگ لگنے سے 15 لوگوں کی موت کے معاملے بی جے پی رہنما ہیما مالنی کے بیان سے تنازعہ پیدا ہو سکتا ہے سابقہ ایکٹرس اور ایم پی نے کہا کہ کملا مل کے ریستوران میں آگ لگنے کی وجہ ممبئی میں زیادہ آبادی ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسا معاملہ نہیں ہے کہ پولیس اپنا کام نہیں کر رہی۔اس نے بہت اچھا کام کیا۔لیکن آبادی بہت زیادہ ہے۔ بامبے جہاں ختم ہوتا ہے، وہاں سے دوسرا شہر شروع ہونا چاہئے، لیکن اس شہر کی آباد مسلسل بڑھ رہی ہے۔اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرنے کرنے کے بجائے ہیما مالنی نے مشورہ دیا کہ بڑے شہروں میں کتنے لوگ رہیں گے، اس کی حد مقرر کی جانی چاہیے۔بی جے پی کی رہنما نے کہاکہ ہر شہر میں ایک مخصوص آبادی ہونی چاہئے۔اس حد سے زیادہ لوگوں کو رہنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔اس کے بعد لوگوں کو کسی نئے شہر میں جانا چاہئے۔ہیما مالنی کے اس بیان کے آتے ہی سوشل میڈیاپران کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔سوشل میڈیا پر لوگوں نے ہیما مالنی کے اس بیان کو انتہائی بے حسی قرار دیا۔کچھ لوگوں نے تو ان کے اس بیان کو ممبئی کے باشندوں کی توہین قرار دیا۔


Share: