ممبئی، 13جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پونہس کا ایک ہیلی کاپٹر ممبئی ہائی میں ایک تیل رگ کی طرف جانے کے دوران شہر کے کنارے سے دور گر کر تباہ ہوگیا۔چار لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں او این جی سی کے پانچ اہلکار اور دو پائلٹ سوار تھے۔کوسٹ گارڈ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ جوہو ایروڈرم سے صبح ساڑھے دس بجے پرواز کے بعد ہیلی کاپٹر پرواز کرنے کے بعدہیلی کاپٹر ڈافن این3 لاپتہ ہو گیا تھا۔کوسٹ گارڈ کے ایک ترجمان نے بتایاکہ کوسٹ گارڈ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ اس کے بحری جہاز نے ممبئی سمندر سے دور جس مقام پر پونہس ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا، وہاں سے تین لاشیں برآمد کی ہیں۔ہیلی کاپٹر رجسٹریشن نمبر وی ٹی -پی ڈبلیواے تھا۔ہیلی کاپٹر کو صبح 11بجے ممبئی ہائی میں ایک تیل رگ میں اترنا تھا۔سرکاری ملکیت والے تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن(او این جی سی) کے پانچ ملازم اور دو پائلٹ ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔بحریہ نے کہا کہ اس نے تلاشی مہم کیلئے اسٹیلتھ فریگیٹ آئی این ایس تیگ کو تعینات کیا ہے جبکہ نگرانی ہوائی جہاز پی 8آئی کو بھی سروس میں لگایا گیا ہے۔کوسٹ گارڈ نے اپنے بحری جہاز کو بھی لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش میں لگا دیا ہے۔ شہری ہوا بازی ڈائریکٹوریٹ جنرل کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ پونہس ہیلی کاپٹر حادثے معاملے کی جانچ طیارے کے حادثے کی انکوائری یونٹ اے اے آئی بی کرے گی۔افسر نے کہاکہ چونکہ یہ واضح طور پر ایک حادثہ ہے اس لئے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات تفتیشی بیورو (اے اے آئی بی )کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی سی اے جانچ کرنے میں اے اے آئی بی کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔اے اے آئی بی وہ اعلیٰ یونٹ ہے جو ہندوستان میں رجسٹرڈ طیاروں سے متعلق سنگین واقعات اور حادثات کی تحقیقات کرتی ہے۔یہ شہری ہوا بازی کی وزارت کے تحت آتا ہے۔انہوں نے کہاکہ انڈیاکوسٹ گارڈ کا جہاز اطلاع ملنے پر اس جگہ پر پہنچا اور لاش کو تلاش کیا اور ساڑھے بارہ بجے ایک لاش برآمد کی۔انہوں نے کہاکہ اب تک تین لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔