ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی بھنڈی بازار کی بوسیدہ عمارت گرنے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 33 تک پہنچ گئی

ممبئی بھنڈی بازار کی بوسیدہ عمارت گرنے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 33 تک پہنچ گئی

Sat, 02 Sep 2017 01:00:37    S.O. News Service

ممبئی یکم ستمبر(ایس او نیوز) جنوبی ممبئی کے بھنڈی بازار علاقے میں سو سال سے زائد پرانی خستہ حال  6 منزلہعمارت حسینی منزل حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 33 ہوگئی ہے۔جبکہ ۱۱ زخمی ہوئے ہیں ۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق زخمیوں کا جے جے اور سیفی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

عمارت گرنے کے سانحہ سے تین خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے جن کے بھرے پرے خاندان کے بیشتر افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق عمارت کے ملبے اور صفائی اور راحت کا کام مسلسل چوبیس گھنٹوں کی تگ و دود کے بعدجمعہ کو مکمل ہوگیا۔ اب تک ملی اطلاع کے مطابق جو ۳۳ لاشیں برآمد ہوئی ہیں اُن میں لائٹ والا خاندان کے تین بچے بھی شامل ہیں ۔صبح فائر بریگیڈ سمیت بی ایم سی اور این ڈی آر ایف کے عملے کے ذریعے ملبے کی صفائی کا کام مکمل ہونے کے بعد بھی پولس ، فائر بریگیڈ اور این ڈی آر ایف کی جوان جائے وقوع پر موجود تھے۔ بتایا گیا ہے کہ حسینی بلڈنگ کےبقیہ حصہ کو بھی منہدم کیا جارہا ہے تاکہ  اطراف کی عمارتوں کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہ پہنچ سکے۔

جے جے اسپتال کی پولس چوکی سے جملہ 33 لوگوں کے مرنے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں دو فائر بریگیڈ اہلکار بھی شامل تھے۔ زخمیوں میں چھ افراد کو ڈسچارج کردیا گیا ہے، البتہ گیارہ افراد ابھی بھی زیرعلاج ہیں، جن میں تین زخمیوں کو سیفی اسپتال اور آٹھ افراد کو جے جے اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا ہے۔

 


Share: