ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملزم کوبچانے والی بی جے پی کی شبیہ واضح،جرائم پردوہرامعیارکیوں؟چنڈی گڑھ کے واقعہ کو لے کر اپوزیشن رہنماؤں نے بی جے پی پر جم کر حملہ بولا

ملزم کوبچانے والی بی جے پی کی شبیہ واضح،جرائم پردوہرامعیارکیوں؟چنڈی گڑھ کے واقعہ کو لے کر اپوزیشن رہنماؤں نے بی جے پی پر جم کر حملہ بولا

Wed, 09 Aug 2017 12:19:00    S.O. News Service

نئی دہلی،8اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چنڈی گڑھ میں ہوئی چھیڑخانی کی موجودگی کو لے کر پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے رہنماؤں نے بی جے پی پر جم کر نشانہ بولا۔ترنمول کی منمن سین، انڈین نیشنل لوک دل کے دشینت چوٹالہ اور کانگریس کے رندیپ سرجیوالا نے بی جے پی پر تحقیقات کو متاثر کرنے کے الزام لگائے۔انڈین نیشنل لوک دل کے لیڈر دشینت چوٹالہ نے چنڈی گڑھ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے امت شاہ ہریانہ آئے تھے اور اس کے بعد ان کے ریاستی صدر کے بیٹے اس طرح کا کام کر رہے ہیں، یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے۔سبھاش برالا کے اوپر پہلے ہی اغوا کا چارج لگا ہے۔چنڈی گڑھ انتظامیہ جو وزارت داخلہ کے تحت ہے، اس کو کارروائی کرنی چاہئے، کیونکہ اس سے پہلے ہریانہ انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔پہلے سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں مل رہا تھا بعد میں رکور کیا گیا،164کے تحت بیان درج کئے گئے، پھر بھی بچانے کی کوشش ہو رہی ہے۔اس کے ساتھ ہی دشینت چوٹالہ نے کہا کہ ان کی پارٹی وزیراعلیٰ رہائش کے باہر مظاہرہ کرے گی۔اخلاقیات کی بنیاد پر سبھاش برالا کو عوام میں بیان دینا چاہئے۔کانگریسی لیڈرسرندیپ سرجیوالا کہا کہ بی جے پی کسی طرح کی کارروائی کے موڈ میں نہیں ہے۔راج ناتھ سنگھ نے پہلے کہا تھا کہ ہمارے پاس سزا دینے یا استعفیٰ دینے کا کوئی طریقہ نہیں ہے، یہ تو کانگریس کے طریقے ہیں،متاثرہ لڑکی ورکا کا کریکٹر اسسنیشن ہو رہا ہے،فیس بک پر جھوٹی تصویر آ رہی ہے۔پولیس افسر اپنا بیان تبدیل کر رہے ہیں۔ایک گھنٹے بعد ہی قصورواروں کو ضمانت مل جاتی ہے۔اشارہ ہے کہ وزیر اعظم کے قول اور فعل میں فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ ہریانہ کی ایک بیٹی کے خلاف سوشل میڈیا کے ذریعے کردار پر حملہ کئے جا رہے ہیں۔اس پورے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔یہ کانگریس اور بی جے پی کا مسئلہ نہیں ہے۔یہ ملک کے نوجوانوں کے احترام اور حق کا مسئلہ ہے۔ایک طرف سے بی جے پی کی طالبانی سوچ قصورواروں کی ستائش کرتی ہے۔ترنمول کانگریس کی لیڈر منمن سین نے کہا کہ لوگوں کی ذہنیت بدلنی چاہئے۔منمن سین کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں شروع سے ہی ایسا ہی چلتا ہے،خواتین پر ظلم ہو رہا ہے،ہمیں یہ بند کرنا چاہئے،مسئلہ یہ نہیں ہے کہ وہ رات میں کیا کر رہی تھی، اکیلی کیوں تھی، اپنے عاشق کے ساتھ کیوں تھی،وہ کوئی بھی ہو، ہم چھیڑخانی بند کر سکتے ہیں، کیا ہم عصمت دری بند کر سکتے ہیں، مسئلہ یہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے میرے دوست لوگ بتاتے ہیں کہ وزیر اعظم اپنے لوگوں کی ذہنیت تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان لوگوں کوتعلیم دینا اور بیداری پھیلانا بے حد ضروری ہے۔


Share: