ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مقتول یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے اہل خانہ عدن پہنچ گئے

مقتول یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے اہل خانہ عدن پہنچ گئے

Mon, 18 Dec 2017 12:59:45    S.O. News Service

صنعاء17دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )یمن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سابق مقتول صدر علی عبداللہ صالح کے اہل خانہ کے کچھ افراد صنعاء سے جنوبی یمن کے شہر عدن پہنچ گئے ہیں۔ مقتول یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے اہل خانہ پر مشتمل کچھ خواتین اور بچے گاڑیوں پر صنعاء سے دارالبیضاء کے راستے عبوری دارالحکومت عدن پہنچے ہیں۔ تاہم ذرائع نے عدن پہنچنے والے مقتول صدر کے اہل خانہ کے افراد کی تعداد بیان نہیں کی۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ عدن پہنچنیوالوں میں خواتین اور کم عمر بچیبھی شامل ہیں۔ یہ لوگ عدن سے کسی خلیجی ملک روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس پارٹی کے صنعاء میں موجود رہ نماؤں اور قبائلی عمائدین کی ثالثی سے علی صالح کیاہل خانہ کو صنعاء سے نکلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ثالثی کا کردار ادا کرنے والوں نے حوثی ملیشیا کو چار دسمبر کو قتل ہونے والے سابق صدر علی صالح کے اہل خانہ کو صنعاء سے نکلنے کی اجازت دینے پر قائل کرلیا تھا۔
 


Share: