نئی دہلی،7؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)الہ آباد اور وارانسی کے قریب واقع مغل سرائے جنکشن کا نام جلد ہی بدل دیاجائے گا۔اتر پردیش کی حکومت کی کابینہ نے ایک میٹنگ میں اس سلسلے میں فیصلہ لیاہے۔ایک اخبار میں شائع خبر کے مطابق حکومت نے مغل سرائے اسٹیشن کا نام پنڈت دین دیال اپادھیائے کے نام پر رکھنے جانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔اب ریاست حکومت کی جانب سے اسٹیشن کے نام بدلے جانے کی تجویز مرکزی حکومت کو بھیجی جائے گی۔اخبارات میں شائع خبرکے مطابق ریاست کی کابینہ نے25ستمبر2018تک پنڈت دین دیال اپادھیائے جنم اشمٹی منانے کا فیصلہ لیاہے۔ریاست کے ہر سرکاری محکمہ کو جنم اشٹمی تقریب میں پروگرام کو منظم کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔