ساؤپالو30؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)برازیل کی معزول صدر دلما روسیف اپنے مواخذے کے حتمی مرحلے میں آج سینٹ میں پیش ہو رہی ہیں۔ اس دوران وہ خودپر عائد بدعنوانی کے الزامات کا دفاع کریں گی۔ تاہم ناقدین کے خیال میں ملکی سینٹ میں رائے شماری کے نتیجے میں روسیف کو بالاخر اقتدار سے الگ ہونا پڑ جائے گا۔ یوں لاطینی امریکا کے اس سب سے بڑے ملک میں بائیں بازو کی اس خاتون سیاست دان کا تیرہ سالہ دور اقتدار بھی ختم ہو جائے گا۔ اڑسٹھ سالہ روسیف خود کو بے قصور قرار دیتی ہیں۔