نئی دہلی 3 نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ادب کے میدان میں دیا جانے ملک کا اعلی ترین اعزاز گیان پیٹھ ایوارڈ 2017 کے لئے ہندی کی نامور مصنفہ کرشنا سوبتی کو دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ گیان پیٹھ کے ڈائریکٹر لیلا دھر نے آج بتایا کہ سال 2017 کے لئے دیا جانے والا 53 واں گیان پیٹھ ایوارڈ ہندی ادب کی نامور مصنفہ کرشنا سوبتی کو ان کے ادبی خدمات کے اعزاز میں دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایوارڈ سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں کرشنا سوبتی کو سال 2017 کا گیان پیٹھ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کرشنا سوبتی کو ان کے ناول ’’زندگی نامہ ‘‘ کے لئے سال 1980 کا ساہیتہ اکیڈمی ایوارڈ ملا تھا. انہیں 1996 میں اکیڈمی کے ادب اکیڈمی فیلوشپ سے بھی نوازا گیا تھا۔