بنگلورو۔28؍اگست(ایس او نیوز) ملک میں مضبوط اعلیٰ تعلیمی طرز کی تعمیر کے لئے صدر ہند پرنب مکھرجی نے مضبوط پرائمری اور سکینڈری تعلیم کی آوازدی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان2030تک دنیا کا واحد ملک ہوگا جہاں نوجوانوں کی آبادی زیادہ سے زیادہ ہوگا۔ دنیا بھر میں مختلف کاموں کے لئے پوری دنیا میں ہندوستانی نوجوانوں کا بہت زیادہ ڈیمانڈ ہوگا۔اگر ابتدائی پرائمری اور سکینڈری سطحوں پر معیاری تعلیم فراہم کی جائے تو ہی اعلیٰ تعلیم،نوجوانوں کو ہنرمندبنانے کی ضرورت پوری کرے گی۔ ہفتے کو وہ اسکان میں اکشے یاترافاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا ہندوستان کے سماجی ڈھانچے کے سبب بہت زیادہ موافقتیں ہیں۔ابتدائی پرائمری اور سکینڈری سطح پربچوں کی فاقہ کشی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔اس لئے ان سطحوں پرفاقہ کشی کو ختم کرنے کے لئے ہر کوشش کی جائے۔ہر بچے کو تعلیم فراہم کی جائے۔صدر نے مزید کہا کہ اسکان بنگلورو نے کئی اسکولی بچوں کی فاقہ کشی کوختم کرنے کے لئے ایک اہم کردار اداکیاہے۔ایسے قابل تعریف کاموں کی حمایت کی جائے تاکہ عالمگیرتعلیم کا آئینی جذبہ حقیقت میں بدل جائے۔وزیراعلیٰ سدارامیا نے اکشے پاترا کو ایک بڑا سوشیل انڈرٹیکنگ بتایا۔انہوں نے کہا کہ اکشے پاترا کی ترغیب سے کرناٹک حکومت نے اکشراداسواہا دوپہرکے کھانے کی اسکیم کا آغاز کیا۔کرناٹک سے خواندگی کی شرح2001میں66.64فیصدتھی۔2004میں یہ75.60فیصدتک پہنچ گئی۔اقتصادی طورپرپچھڑے علاقوں میں پرائمری تعلیم کیلئے کئی بچوں کا اندراج کیاگیاہے۔ اکشے پاترا اوراکشراداسوہا اسکولوں میں نہ صرف خواندگی کی اچھی شرح کو یقینی بنایابلکہ اسکولوں میں جنسی عدم مساوات کو گھٹایاہے۔