ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مصباح کی زیر قیادت پاکستانی ٹیم دورۂ آسٹریلیا کیلئے خطرناک:سڈل

مصباح کی زیر قیادت پاکستانی ٹیم دورۂ آسٹریلیا کیلئے خطرناک:سڈل

Sun, 28 Aug 2016 12:01:10    S.O. News Service

میلبورن، 27 اگست (یو این آئی) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے زخمی فاسٹ بولر پیٹرسڈل نے یاسر شاہ کو پاکستانی بولنگ کی کنجی قراردیتے ہوئے مصباح کی قیادت میں ٹیم کو دورہ آسٹریلیا کے لئے خطرناک قرار دیا ہے ۔کرکٹ آسٹریلیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پیٹرسڈل نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ایک سال کے دوران ہمیں بہت حیران کیا ہے اور انھوں نے مستقل مزاجی سے کرکٹ کھیلی ہے ۔پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف 4 میچوں کی سیریز 2۔2 سے برابر کرکے درجہ بندی میں پہلی مرتبہ سرفہرست پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ 2014 کے بعد کسی سیریز میں شکست نہیں ہوئی۔سڈل نے پاکستان ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس چند اسٹار کھلاڑی ہیں لیکن دیگر ٹیموں کے مقابلئے میں انھوں نے مسلسل کارکردگی دکھائی ہے اور کہیں پر نہیں ڈگمگائے اور نہ تبدیلی آئی، میرے خیال یہی چیز وہ ماضی میں نہیں کرپائے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت نظرآرہا ہے کہ ان کے پاس 13، 14 لڑکوں کا ایک مضبوط گروپ ہے جبکہ بولرز زخمی ہونے کے باوجود اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں جو ان کیلئے اطمینان بخش ہے ۔پیٹرسڈل نے پاکستان ٹیم کو آسٹریلیا کی کنڈیشنز کیلئے بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ان کی ٹیم آسٹریلیا کی کنڈیشنز کے لئے ماضی کے مقابلے میں بہتر ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ان کے پاس چند خطرناک کھلاڑی ہیں جو میچ کو جتا سکتے ہیں اس وقت ان کے پاس اچھے فاسٹ بولرز بھی ہیں۔پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولرز کے بارے میں سڈل نے کہا کہ ان کے پاس چند اچھے فاسٹ بولرز ہیں جو ہمیں دباؤ میں لاسکتے ہیں جو ہمارے لیے چیلنج ہوگا۔زخمی ہونے کے باعث آسٹریلیا کی ٹیم سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر نے کہا کہ یاسر شاہ ناقابل یقین ہیں اور کلاس کے اسپنر ہیں، ان کا ریکارڈ اچھا ہے اور تیزترین 100 وکٹیں مکمل کرنے والے ہیں۔سڈل نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی انگلینڈ کی وکٹ پر کارکردگی دیکھیں جو یہاں کی طرح تو نہیں لیکن اس سے ملتی جلتی ہے جہاں انھوں نے اچھا کھیلا ہے ۔ 


Share: