ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مشرقی آسٹریلیا میں نیو کیلیڈونیا کے قریب 7.3 شدت کا زلزلہ

مشرقی آسٹریلیا میں نیو کیلیڈونیا کے قریب 7.3 شدت کا زلزلہ

Mon, 20 Nov 2017 11:10:52    S.O. News Service

نیوکیلنڈونیا،20/نومبر(ایجنسی)مشرقی آسٹریلیا میں جنوبی پیسیفک کے نیوکیلنڈونیا جزائر کے قریب زلزلہ آیا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مشرقی آسٹریلیا کے جزائر نیو کیلنڈونیا میں 82 کلو میٹر کے رقبے پر آنے والے زلزلے کی شدت 7.3ریکارڈ کی گئی ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر سمندر ریکارڈ کی گئی ہے۔فوری طور پر اس زلزلے سے پیش آنے والے کسی قسم کے نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ زلزلہ شدید نوعیت کا ہے جس کے زیر سمندر آنے کے باعث سونامی کا خدشہ تھا۔دوسری جانب آسٹریلین اور نیوزی لینڈ حکام کے مطابق دونوں ممالک میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔۔


Share: