ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / محمد محسن ریاستی وقف بورڈ کے اڈمنسٹریٹر مقرر

محمد محسن ریاستی وقف بورڈ کے اڈمنسٹریٹر مقرر

Sat, 20 Aug 2016 12:09:43    S.O. News Service

بنگلورو19؍اگست(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) ریاستی وقف بورڈ کی میعاد کے پورا ہوتے ہی آج ریاستی حکومت نے سینئر آئی اے ایس آفیسر اور محکمۂ اقلیتی بہبود وپسماندہ طبقات کے سکریٹری محمد محسن کو ریاستی وقف بورڈ کا اڈمنسٹریٹر مقرر کردیا۔ آج اس سلسلے میں جاری ایک حکمنامہ میں وقف بورڈ کے روز مرہ امور کو چلانے کیلئے اڈمنسٹریٹر کو چھ ماہ کی مدت کیلئے مقرر کرنے کا اعلان کیاگیا۔ چونکہ وقف بورڈ کے انتخابات کے اہتمام کی حکومت کو تیاریاں کرنی ہیں ، اس وقت تک کیلئے اوقافی امور کی نگرانی اڈمنسٹریٹر کے ذریعہ کی جائے گی۔ آج چونکہ موجودہ وقف بورڈ کی میعاد پوری ہوگئی، امکان ہے کہ ایک دو دن میں محمد محسن وقف بورڈ کے اڈمنسٹریٹر کے طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔


Share: