نئی دہلی، 28؍فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا ) اتر پردیش کے گورکھپورسے بی جے پی کے ایم پی اور فائربرانڈ لیڈر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ بی جے پی کا کارکن ہی وزیراعلیٰ بنے گا۔یوپی کے وزیر اعلیٰ میں تین خصوصیت ہونی چاہیے اور میں ان سب میں فٹ ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھ میں وزیر اعلی ٰبننے کی سبھی صلاحیتیں موجود ہیں۔یوپی کے وزیراعلیٰ میں تین خصوصیات کیا ہونی چاہیے؟ ۔اس کے جواب میں یوگی نے کہاکہ یوپی کا وزیراعلیٰ ریاست کی سماجی، اقتصادی اور ثقافتی خصوصیات سے واقف ہونا چا ہیے، یوپی کی ترقی کے لیے ایک تخلیقی سوچ اس شخص میں ہونی چاہیے اور ہر شہری کو تحفظ دینے، ریاست کی ترقی کا جذبہ بھی اس میں ہوناچاہیے ۔حب الوطنی اور غداری کی بحث کو لے کر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ جو لوگ ملک کو توڑنا چاہتے ہیں ہم ان کو توڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس ملک میں ایک اورکشمیربننے سے روکناہوگا۔آدتیہ ناتھ کے مطابق ملک بچانے کے لیے اپنے مفادکوچھوڑناہوگا۔یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ کیرانہ جیسے واقعات کو روکنا ہوگا۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ مغربی یوپی کے حالات بگڑے ہیں، اگر حالات ٹھیک نہیں ہوئے، تو کشمیر بن جائے گا، 15سالوں میں مغربی یوپی کی حالت بہت خراب ہوگئی ہے،اسے کشمیر بننے سے روکنا ہوگا۔آدتیہ ناتھ نے کہاکہ میں خواتین ریزرویشن کی مخالفت میں نہیں ہوں، بلکہ خواتین کو33نہیں 50فیصد ریزرویشن ملنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ ریزرویشن قابلیت کی بنیاد پر دیا جانا چاہیے ۔یوپی میں بجلی کی فراہمی کے معاملے پر یوگی آدتیہ ناتھ نے الزام لگایا کہ یوپی میں بجلی سپلائی میں امتیازی سلوک برتا جاتا ہے، یوپی میں ہندو-مسلمان کی بنیاد پر بجلی تقسیم کی جاتی ہے، ہم یوپی میں اس امتیاز ی سلوک کو دور کرکے ترقی کی پالیسی اپنائیں گے۔انہوں نے دعوی کیا کہ میں الیکشن میں ہندو مسلمان کی بات کر کے انتخابی ماحول ووٹ حاصل کرنے کے لیے گرم نہیں کرتا۔مسلم خواتین کو ٹکٹ دینے کے سوال پر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ ہندو اور مسلمان کی بنیاد پر ہماری پارٹی ٹکٹ نہیں دیتی ہے، بی جے پی نے جیتاؤ اور ٹکاؤ لوگوں کو ٹکٹ دیا ہے۔انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ ہماری پارٹی نے پیشہ ور مجرموں کو بھی ٹکٹ نہیں دیا ہے۔اس درمیان آدتیہ ناتھ نے یوپی میں سماج وادی پارٹی کانگریس اتحاد پر بھی نشانہ سادھا ۔انہوں نے کہاکہ ایس پی -کانگریس کا اتحاد بے جوڑ ہے ، اس سے بی جے پی کے حق میں لہر پیدا ہوئی ہے، ایس پی اور بی ایس پی نے یوپی میں کوئی ترقی نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی گورکھپور کی سبھی 5 سیٹیں جیتے گی۔