ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / متھرا جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا معاملہ، 4 اہلکار معطل

متھرا جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا معاملہ، 4 اہلکار معطل

Mon, 01 Jan 2018 22:55:30    S.O. News Service

متھرا ،یکم جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) متھرا کی جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ نے جیل کے 4 افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔غور طلب ہے کہ دیر رات تین قیدی جیل سے فرار ہو گئے، جبکہ ان کا ایک ساتھی گر کر زخمی ہو گیا۔یہ واقعہ متھرا ضلع کی بیرک سے اتوار اور پیر کے درمیان کی رات کو ہوا۔دیر رات تین قیدی فرار ہوگئے، جبکہ ان کا ایک ساتھی گر کر زخمی ہو گیا اور اسے پکڑ لیا گیا۔تینوں قیدی متھرا اور آگرہ کے رہنے والے ہیں۔اعلی افسران نے بتایا کہ تینوں قیدی زیرالتواء تھے۔ان کے جیل سے فرار ہونے میں جیل انتظامیہ کی غفلت سامنے آئی ہے لہٰذا جیل کے ذمہ دار حکام کو معطل کر دیا گیا ہے۔ضلع جیل سپرنٹنڈنٹ میتریی نے بتایا کہ تینوں قیدی ورنداون رہائشی کلوا عرف شیرا، سنجے اور راہل منشیات کی ایکٹ کے تحت جیل میں بند تھے۔انہیں جیل کے درمیان میں بنی ٹن شیڈ کی چھت پر بنی بیرک میں رکھا گیا تھا۔


Share: