ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مارچ 25 سے شروع ہونے والے ایس ایس ایل سی امتحان کے لئے بھٹکل تیار؛ اِس بار پرائیویٹ طلبہ کے لئے بھی بھٹکل میں ہی امتحان لکھنے کی سہولت

مارچ 25 سے شروع ہونے والے ایس ایس ایل سی امتحان کے لئے بھٹکل تیار؛ اِس بار پرائیویٹ طلبہ کے لئے بھی بھٹکل میں ہی امتحان لکھنے کی سہولت

Sat, 23 Mar 2024 22:35:33    S.O. News Service

بھٹکل 23 مارچ (ایس او نیوز) : 25 مارچ سے شروع ہونے والے ایس ایس ایل سی امتحان کے لیے بھٹکل میں  تمام تیاریاں مکمل  کرلی گئی ہیں۔ اس سال 1179  لڑکے، 1157 لڑکیاں یعنی جملہ  2336 طلبہ جس میں  نئے اور دوبارہ امتحان دینے والے  شامل ہیں،  ایس ایس ایل سی امتحان کا سامنا کریں گے۔ 

امتحانات میں شریک ہونے ہونے کے لئے تعلقہ میں 8 امتحانی مراکز  قائم کئے گئے ہیں  اور تمام مراکز سی سی ٹی وی کیمروں سمیت بنیادی سہولیات سے  لیس  ہیں۔ تین تعلقہ ویجیلنس اسکواڈ کو تعینات کیا گیا ہے، 8 سیٹنگ اسکواڈ، 8 چیف سپرنٹنڈنٹ، 8 پیپر کسٹوڈین، 8 موبائل پرزیشن آفیسر، 190 روم سپروائزر مقرر کیے گئے ہیں۔ ان باتوں کی جانکاری بھٹکل بلاک ایجوکیشن آفسر وی ڈی موگیر نے دی۔

تعلقہ کے تمام طلباء نے امتحان کی مکمل تیاری کر لی ہے موضوع کے لحاظ سے گائیڈ کرنے کے کلاسس، والدین کے ساتھ میٹنگس، طلباء کے ورکشاپس اور اساتذہ کے  ورکشاپس کا انعقاد کیا جاچکا ہے اور اس سال اچھے نتائج آنے کی امید ہے۔

تعلقہ کے اسسٹنٹ کمشنرس اور تحصیلدار وقتاً فوقتاً رہنمائی فراہم کرتے ہیں اور تعلقہ کے عہدیداروں کے ساتھ اچھا تال میل ہے اس لیے ایک ایسا نظام بنایا گیا ہے کہ طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال ایس ایس ایل سی کا امتحان لکھنے والے بچوں کے لیے گرما گرم کھانے کابھی  انتظام کیا جائے گا۔

پرائیویٹ طلباء کے لئے اچھی خبر: بھٹکل تعلقہ میں کل 343 طلباء بشمول 277  لڑکے اور 66    لڑکیاں  پرائیویٹ طور پر امتحان دے رہے ہیں۔ ہر سال انہیں کاروار جا کر امتحان دینا پڑتا تھا۔لیکن اس بار پرائیویٹ طلبہ کو نئے طلبہ کے ساتھ بھٹکل میں امتحان لکھنے کا موقع  فراہم کیا گیا ہے۔

100 فیصد مارکس : بھٹکل تعلقہ میں اب تک کسی بھی  طالب علم نے 100 فیصد مارکس  حاصل نہیں کیے ہیں۔لیکن  اس بار ہونے والے میٹرک  امتحانات میں 98% اور 99% نمبرات  حاصل کرنے والے   100 سے زائد طلباء کی شناخت کی گئی ہے اور  ایسے تمام طلباء کو خصوصی رہنمائی اور تربیت فراہم کی   گئی ہے  جس کے نتیجے میں توقع ہے کہ   اس بار بھٹکل کے بعض طلبہ  100%  مارکس کے ساتھ کامیابی درج کریں گے۔


Share: