ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لیسوتھو کے ساتھ ہندوستان کی شراکت اہم:صدر کووند

لیسوتھو کے ساتھ ہندوستان کی شراکت اہم:صدر کووند

Tue, 02 Jan 2018 22:54:11    S.O. News Service

نئی دہلی ،2؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لیسوتھو کی ترقی کے لئے ہندوستان کے عزم پر زور دیتے ہوئے صدر رام ناتھ کووند نے بین الاقوامی عدالت میں جسٹس دلویر بھنڈاری کے دوبارہ الیکشن سمیت کئی اداروں میں حمایت کے لئے اس کا شکریہ ادا کیا۔صدارتی محل میں لیسوتھو کے کنگ لیتسی ترتیری اور ان کی بیوی مہارانی مسینتے موہاتو سیسو کا استقبال کرتے ہوئے کووند نے کہا کہ ہندوستان اور لیسوتھو کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان لیسوتھو کے ساتھ اپنی شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے۔ ہندوستان لیسوتھو کے ساتھ ترقی یافتہ شرکت کے لئے مصروف عمل ہے۔ہم نے لیسوتھو میں ایک آئی ٹی مرکز بنایا ہے اور نوجوانوں کی تربیت اور ان مہارت کی ترقی میں اس کی کامیابی کی امید کرتے ہیں۔صدر نے کئی اداروں میں ہندوستان کی امیدواری کی مسلسل حمایت کرنے کے لئے لیسوتھو کی تعریف کی۔صدارتی محل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ انہوں نے انٹرنیشنل ٹریبونل فار دی لاء آف دی سی میں نیرو چڈھا، آئی سی جے میں جسٹس دلویر بھنڈاری اور یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ میں ہندوستان کے پھر سے الیکشن کے لئے انہوں نے لیسوتھو کو خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔صدر نے کہا کہ لیسوتھو کی خواتین اور نوجوانوں کو تربیت دینے کے لئے ہندوستان نے ماسیرو میں پیشہ ورانہ تربیتی مرکز قائم کرنے کے لئے قرض دیا ہے۔


Share: