ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لیبیائی فوج نے سرت یونیورسٹی داعش سے چھڑالی؛فوج کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

لیبیائی فوج نے سرت یونیورسٹی داعش سے چھڑالی؛فوج کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

Thu, 11 Aug 2016 16:03:40    S.O. News Service

طرابلس،11؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)لیبیا کی سرکاری فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فورسز نے بدھ کے روز ایک کارروائی کے دوران سرت شہر میں قائم سرت یونیورسٹی سے شدت پسند گروپ داعش کے جنگجوؤں کو نکال باہر کیا ہے تاہم اس آپریشن میں سرت میں فوج کا ایک جنگی طیارہ تباہ ہو گیا۔لیبیائی فوج کے ترجمان رضا عیسیٰ نے بتایا کہ سرت میں جنگی طیارے کے حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب داعشی جنگجوؤں نے لیبی فوج کا ایک طیارہ مار گرانے اور اس کا پائلٹ ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔خیال رہے کہ لیبیائی فوج نے اقوام متحدہ کی فورسز کی مدد سے سرت میں باغیوں کے خلاف آپریشن رواں سال مئی میں شروع کیا تھا۔ رواں اگست کے اوائل میں امریکی فوج نے بھی سرت میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کا آغاز کر دیا تھا۔ امریکی فضائی حملوں کے بعد داعش کی زمینی پیش قدمی رک گئی تھی۔

افریقی ملکوں کیلیے مختص امریکی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنگی طیاروں اور بغیر پائلٹ کے ڈرون طیاروں کی مدد سے سرت میں داعش کے ٹھکانوں پر 29حملے کیے گئے ہیں جن میں داعش کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ سوموار کو ایک فضائی حملے میں داعش کے ایک اسلحہ بردار ٹرک اور منگل کو ایک توپ کو لے جانے والے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔خیا رہے کہ لیبیا کی فوج مقتول سابق صدر معمر القذافی کے آئی شہر سرت میں کئی ماہ سے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہی ہے۔ سرت آپریشن کے دوران لیبیا کی فوج کو بھی جنگجوؤں کے ہاتھوں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ فوجی ترجمان عسییٰ نے بتایا کہ فورسز نے گذشتہ روز سرت یونیورسٹی کے تمام حصے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ یونیورسٹی کی تمام عمارتیں اب فوج کے کنٹرول میں ہیں اور داعش کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔


Share: