ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لکشمن نمبرگی اڈپی ضلع کے نئے ایس پی ۔ڈاکٹر ایم سنجیوپاٹل کابطور ڈی سی پی بنگلوروتبادلہ

لکشمن نمبرگی اڈپی ضلع کے نئے ایس پی ۔ڈاکٹر ایم سنجیوپاٹل کابطور ڈی سی پی بنگلوروتبادلہ

Mon, 01 Jan 2018 12:55:14    S.O. News Service

اڈپی یکم جنوری (ایس او نیوز) وزارت داخلہ نے اپنے تازہ حکم نامے کے ذریعے ریاست کے بہت سے آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کردیا ہے ۔ اس حکم نامے کے مطابق اڈپی ضلع کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سنجیوپاٹل کو پرموشن دے کر ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ایڈمنسٹریشن) کے طور پر بنگلورو کے لئے تبادلہ کیاگیا ہے اور ان کی جگہ بطور اڈپی ضلع ایس پی لکشمن نمبر گی کا تقرر عمل میں آیا ہے۔لکشمن نمبرگی پیدائشی طور پر وجیا پور کے انڈی تعلقہ کے رہنے والے ہیں۔ وہ2014کے آئی پی ایس بیاچ کے افیسر ہیں اور تاحال چتلدرگ میں اے ایس پی کے بطور تعینات تھے۔

اڈپی ضلع ایس پی کے بطورڈاکٹر سنجیو پاٹل گزشتہ پانچ مہینوں سے خدمات انجام دے رہے تھے انہوں نے یہاں پر چل رہے مٹکا کاروبار(جوئے بازی) پر روک لگانے کی مہم چلا ئی تھی اوراس دھندے میں ملوث 11ملزمین کو شہر بدر (تڑی پار)کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کو سفارش بھی کی تھی۔ اس کے علاوہ مٹکا کاروبار کے کلیدی ملزم کا پتہ بتانے والے کے لئے انعام کا اعلان کررکھا تھا۔اس کے علاوہ عوام کے مسائل جاننے اور انہیں حل کرنے کے لئے انہوں نے ایس پی سے براہ راست رابطے کے لئے 'فون اِن'پروگرام بھی شروع کیا تھا۔حا ل ہی میں منعقدہ دھرم سنسد اور ہندو سماج اتسوا جیسے حساس پروگرام کے دوران امن وامان اور شانتی بنائے رکھنے میں سنجیوپاٹل نے قابل ستائش کارکردگی دکھائی تھی۔

جن دیگر افسران کا پروموشن اورتبادلہ کردیا گیا ان میں آلوک موہن بطوراے ڈی جی پی( اے سی بی)،رامچندرا راؤبطور اے ڈی جی پی (گریوینس اینڈ ہیومن رائٹس)،مالینی کرشنا مورتی بطور اے ڈی جی پی (کمیونی کیشن، لاجسٹک اینڈ ماڈرنائزیشن بنگلورو)،سندیپ پاٹل بطور اے ڈی آئی جی پی (کے ایس آر پی)،پوار بطور ڈی آئی جی پی (اے سی بی)وغیرہ شامل ہیں۔


Share: