نئی دہلی ،29؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لوک سبھا نے فلپائن میں حالیہ طوفان اور راجستھان میں شدید بس حادثے میں ہلاک ہونے والوں لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یات ہونے کی دعا کی۔اراکین نے کچھ لمحے خاموش کھڑے ہوکرتعزیت کا اظہار کیا۔ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے فلپائن کی قدرتی آفت اور راجستھان کے بس حادثے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 22 دسمبر کو فلپائن کے جنوبی حصے اور ارد گرد کے علاقوں میں طوفان آیا۔ذرائع کے مطابق اس طوفان میں 266افراد ہلاک اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے۔املاک کو بھی بڑا نقصان پہنچا ہے۔لوک سبھااس طوفان میں ہلاک ہونے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہاکرتا ہے اور اس مصیبت کے لمحات میں ہم لوگ ان کے ساتھ ہیں۔سمترا مہاجن نے کہا کہ راجستھان کے سوائی مادھوپور میں ایک بس حادثہ ہوا جس میں کئی لوگوں کی موت ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ ان دونوں المناک واقعہ کے تئیں اپنی تعزیت ظاہر کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت مند ہونے کا خواں ہے۔اس کے بعد ایوان نے کچھ لمحے خاموشی اختیار کرکے متاثرین کو خراج تحسین پیش کی۔