کولکاتہ ،12؍نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی لندن میں اس مکان کو خریدنا چاہتی ہیں جہاں نوبل انعام یافتہ ادیب رابندر ناتھ ٹیگور قیام پذیر ہوئے تھے ۔وہ اس مکان کو ٹیگور کی یاد میں میوزیم کی یادر میں تبدیل کرنا چاہتی ہیں۔ ٹیگور 1912 میں چند ماہ کے لئے شمالی لندن کے نبر ۔3 ہیدر ولاج میں رہے تھے۔ ممتا نے برطانیہ میں بھارت کے قائم مقام ہائی کمشنر دنیش پٹنائک کے ساتھ ملاقات کے دوران اس مکان کو خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ دونوں کے درمیان بات چیت سے واقف ایک ذرائع نے بتایا کہ اس مکان کا بہت تاریخی اہمیت ہے اور وزیراعلیٰ اس کو ٹیگور کی یاد میں میوزیم کے طور پر تبدیل کر نا چاہتی ہیں ۔چند سال پہلے اس کی قیمت 27 ملین پاؤنڈ تھی۔ سال 2015 میں ممتا کے لندن کے دورے کے وقت بھی اس مکان کو لے کر بحث ہوئی تھی۔ اس مکان پر پہلے سے ہی نیلے رنگ کے ایک تختی لگی ہوئی ہے جس پر لکھا ہے کہ یہاں بھارتی شاعر رابندر ٹیگور مقیم تھے ۔