کولکاتہ،11اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کی مشہورگلوکارہ لتا منگیشکر کو 20اکتوبر کو بنگ وبھوش سے نوازے جانے کا پروگرام لتا کے بیمار ہونے کی وجہ سے موخرکر دیا گیا ہے۔ساریگاما انڈیا کے چیئرمین سنجیو گوینکا نے پیر کو یہ معلومات دی۔گوینکا نے بیان جاری کرکے کہا کہ لتامنگیشکر بیمار ہیں اس لیے 20اکتوبر کو ممبئی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہونے والا بنگ وبھوشن ایوار۔ تقریب ملتوی کر دی گئی ہے،اب لتا منگیشکر کو بنگ وبھوشن اعزاز سے نوازنے کے لئے ممبئی میں ہی شاید نومبر میں تقریب کاانعقادکیاجاسکتاہے۔گوئنکا نے کہا کہ ہم سب لتا منگیشکر کے بیمار ہونے کی خبر سن کر دکھی ہیں اور ہم جلد سے جلد انہیں صحتمنددیکھنا چاہتے ہیں۔بنگال حکومت نے لتا منگیشکر کی طرف سے بنگلہ زبان میں گائے گیتوں کے لئے انہیں یہ اعزاز پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بنگ وبھوشن ایوارڈ 2011میں شروع کیا گیا اور اب تک اس عظیم اعزاز سے نوازے جاچکے عظیم لوگوں میں بیلے رقاصہ آملہ شنکر، سرودوادک، امجد علی خان، نامور گلوکار منا ڈے، مصنفہ مہاشویتا دیوی، فٹ بال کھلاڑی سالین مننا، اولمپک کھیل چکے ہاکی کھلاڑی لیسلی کلاڈیس، پینٹر جوگین چودھری، مصنف شیرشید مکھوپادھیائے، فلم ڈائریکٹر گوتم گھوش، کلاسیکی موسیقی مبصر اجوی چکرورتی اورہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گنگولی شامل ہیں۔