ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لاپتہ پن ہنس ہیلی کاپٹر تباہ، 3 لاشیں برآمد

لاپتہ پن ہنس ہیلی کاپٹر تباہ، 3 لاشیں برآمد

Sat, 13 Jan 2018 21:31:16    S.O. News Service

ممبئی، 13؍جنوری ( ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ممبئی کے جوہو ہوائی اڈے سے پرواز کرنے کے فوراً بعد پون ہنس ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ ہیلی کاپٹر میں پانچ حکام اور دو پائلٹ سوار تھے ۔ بھارتی بحریہ کے آئی سی جے فورس اور دیگر ایجنسیوں کی طرف سے اس کے لیے تلاشی مہم کا آغاز کیا گیا ۔ تلاشی مہم میں ٹیم کو ہیلی کا پٹر کا تباہ شدہ کچھ حصہ اور تین لاشیں ملی ہیں ۔ بھارتی بحریہ کے آئی سی جی کی ٹیم کو بحر عرب سے پنکج گرگ نامی ایک مسافر کی لاش سمت مزید تین لاش برآمد کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔آئی سی جے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثہ کا شکار ہیلی کاپٹر کا ملبہ تھانہ ضلع کے بیچ ( ساحل ) کے قریب پایا گیا ۔ ڈافین ہیلی کاپٹر، وی ٹی پی ڈبلیو صبح 10.20 بجے پرواز کیا اور اس کے 15منٹ کے بعد ہی اس کا رابطہ اور ممبئی اے ٹی سی اور او این جی سی دونوں سے ختم ہو گیا ۔ اس وقت اس کے ممبئی کے ساحل سے تقریبا 55 کلومیٹر دور ہونے کا گمان کیا گیا جو یہاں سے شمال مشرق 175 کلومیٹر دور ہے ۔ایک سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ آئی سی جے کی ٹیم نے تلاش اور بچاؤ آپریشن کے لیے جائے وقوعہ کی طرف چار جہاز، ایک ڈورنئر طیارہ اور اس کے علاوہ دو ہیلی کاپٹر بھیجے گئے ہیں ۔ 


Share: