ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لالو، جگدیش شرما، رانا سمیت 16لوگوں کی سزا پر آج ہوسکتا ہے فیصلہ

لالو، جگدیش شرما، رانا سمیت 16لوگوں کی سزا پر آج ہوسکتا ہے فیصلہ

Fri, 05 Jan 2018 00:19:25    S.O. News Service

رانچی،4؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چارہ گھوٹالے سے جڑے اور دیوگھر خزانے سے 89لاکھ، 27ہزار روپے کی غیر قانونی نکالنے کے مقدمے میں بہار کے سابق وزیر اعلی اور آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو، آر کے رانا، جگدیش شرما اور تین سابق آئی اے ایس افسران سمیت 16 قصورواروں کی سزا کی مدت پر عدالت نے فیصلہ کل تک کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔سی بی آئی کے خصوصی جج شو پال سنگھ کی عدالت میں آج دن میں گیارہ بجے چارہ گھوٹالے کے اس معاملے میں مجرم قرار دیئے گئے تمام 16افراد کی سزا کی مدت پر بحث شروع ہونی تھی لیکن عدالت نے کارروائی شروع ہونے کے بعد اس کے لئے دوپہر بعد دو بجے وقت طے کیا۔اس کی وجہ سے سیکورٹی وجوہات کے پیش نظر آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کو ہوتوار واقع برسا منڈا جیل سے دوپہر پونے دو بجے سی بی آئی عدالت میں پیش کیا گیا۔لالو کے ساتھ اس معاملے کے تمام 16 افرادکو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تمام لوگوں کی سزا کی مدت پر ان کے وکلاء نے بحث کی۔ملزمان کی سزا پر بحث سننے کے فیصلے کی وجہ سے لالو کی سزا کی مدت پر بحث شروع نہیں ہو سکی۔انہیں عدالت نے تقریباً پونے تین بجے واپس عدالتی حراست میں جیل بھیجنے کی ہدایات دی۔


Share: