کمٹہ 18؍اگست (ایس او نیوز)شہر میں ایک لاری اور سوِفٹ کار کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کار چلارہے فاریسٹ افیسر کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ہلاک ہونے والے افیسر کا نام کاروار تعلقہ کدرا زون کے آر ایف او منجو ناتھ نائک (۵۰ سال ) بتایا جاتا ہے ۔ ابھی حال ہی ان کو پروموشن دے کر اے سی ایف بنایا گیا تھا۔ منجوناتھ ہوناور سے کاروار کی طرف اپنی کار میں سفر کرتے وقت یہ حادثہ پیش آیا۔کمٹہ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرکے لاری ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔