گاندھی نگر ، 8؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راہل گاندھی بنیادی سوالات اوراہم مدعووں پربی جے پی کاپیچھاجم کرپکڑے ہوئے ہیں۔اوربنیادی سوالات پرانہوں نے سرکارکوگھیررکھاہے۔ چھوٹے ادے پور میں راہل گاندھی نے بی جے پی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپنے لئے کیا کرنا چاہتی ہے انہوں نے ابھی تک نہیں بتایا ہے۔منشور تک جاری نہیں کیا ہے اور گجرات کے مستقبل پر پی ایم مودی کچھ نہیں بول رہے ہیں۔گرچہ راہل کے طعنے کے بعدبی جے پی کواپنامنشوربالآخرلاناپڑا۔راہل گاندھی نے کہا کہ قبائلیوں سے ساڑھے چھ لاکھ ایکڑ زمین چھین لی گئی۔یو پی اے حکومت نے منریگا میں جتنا پیسہ ڈالا اتنا پیسہ بی جے پی نے ٹاٹا کمپنی کو نینو فیکٹرری کے لئے دے دیا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ٹاٹاکو 33ہزار کروڑ روپے دے دئیے۔راہل نے کہا کہ گجرات میں الیکشن جیتنے کے دس دن کے اندر ہم کسانوں کے قرض معافی کو لے کر ایک حکمت عملی بنائیں گے۔وہیں راہل نے پی ایم مودی سے جمعہ کو10واں سوال کیا ہے۔انہوں نے اس بارقبائلیوں سے زمین چھیننے کا الزام لگایا ہے۔ساتھ ہی اسکول، اسپتال نہ چلنے پر بھی سوال کیا ہے۔کانگریس نائب صدر راہل گاندھی جمعہ سے 11دسمبر تک یعنی مسلسل چار دن گجرات میں رہیں گے۔جمعہ کوسب سے پہلے راہل وڈودرا پہنچیں گے، جہاں سے وہ چھوٹا ادے پورکے پاوی جیتپور کے لئے روانہ ہوں گے۔یہاں ایک جلسہ سے خطاب کرنے کے بعد راہل احمد آباد کے رامیسر میں ریلی کریں گے۔