ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فلپائن کے کمیونسٹ باغیوں نے سات روزہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا

فلپائن کے کمیونسٹ باغیوں نے سات روزہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا

Sat, 20 Aug 2016 16:50:31    S.O. News Service

منیلا،20؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فلپائن کے کمیونسٹ باغیوں نے امن مذاکرات کے تناظر میں سات روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ منیلا حکومت اور کمیونسٹ باغیوں کے درمیان امن مذاکرات ناروے میں کل اتوار سے شروع ہوں گے۔ ان مذاکرات کے موقع پر باغیوں کے دو اہم رہنماؤں کو کل جمعے کے دن رہا کر دیا گیا تھا۔ رہائی پانے والوں میں کمیونسٹ پارٹی آف فلپائن کے باغی گروپ کے چیئرمین بینیٹو ٹیامزن اور اُن کی بیوی وِلما شامل ہیں۔ انہیں مارچ سن 2014 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان رہنماؤں کو رہائی کے بعد اجازت دے دی گئی کہ وہ حکومت کے ساتھ ناروے کی ثالثی میں ہونے والے امن مذاکرات میں شریک ہو سکتے ہیں۔


Share: