پیرس،15ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)c بیان میں واضح کیا گیا کہ جس فوجی پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی وہ زخمی نہیں ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ آج علی الصبح شاٹلے میٹرو اسٹیشن پر رونما ہوا۔ حملہ آور نے حملے کے لیے نعرہ لگایا ضرور لیکن فوجی نے اْسے آسانی کے ساتھ اپنی گرفت میں لے لیا۔ اس حملے کی تصدیق فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی نے بھی کی ہے۔