ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / غیر قانونی فون کنکشن معاملہ:مارن برادر عدالت میں پیش ہوئے

غیر قانونی فون کنکشن معاملہ:مارن برادر عدالت میں پیش ہوئے

Wed, 07 Jun 2017 13:37:06    S.O. News Service

چنئی، 6؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سابق وزیر مواصلات دیاندھی مارن اور ان کے بھائی کلاندھی مارن غیر قانونی ٹیلی فون کنکشن معاملے میں آج اہم ملزمان کے طور پر سی بی آئی عدالت میں پیش ہوئے۔معاملے میں پانچ دیگر ملزم بھی خصوصی سی بی آئی جج جواہر کے سامنے پیش ہوئے۔جج نے الزام طے کرنے کے لئے معاملے کو 28جولائی تک ملتوی کر دیا۔سی بی آئی نے نو دسمبر، 2016کو دیا ندھی مارن، کلاندھی مارن اور دوسرے ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کیا تھا۔الزام ہے کہ کلاندھی مارن کی رہائش گاہ پر 764تیز رفتار والی ڈیٹا لائن کا استعمال کیا گیا جس کا استعمال سن ٹی وی چینل کی طرف سے ہوا اور اس سے سرکاری خزانے کو 1.78کروڑ روپے کانقصان ہوا۔یہ مواصلات خدمات غیر قانونی طریقے سے خدمت زمرے میں تھیں جن کا بل بھی نہیں بنا۔یہ 2004سے 2007کے درمیان معاملہ ہے۔سن ٹی وی کے اہم تکنیکی اسسٹنٹ ایس کننن، دیاندھی مارن کے اس وقت کے پرائیویٹ سیکرٹری وی گوتمن، سن ٹی وی میں الیکٹریشن ایس اتوار، بییسنیل کے ملازم کے بی ڈاؤن بہمدت اور این پی ویلچامی بھی سی بی آئی عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کے تمام ملزمان کو چارج شیٹ کی کاپیاں سونپی گئیں۔


Share: