ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عرب ملکوں میں اختلافات اسرائیل کے لئے تاریخی موقع؛ فلسطینیوں کو الگ تھلگ کرنے اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کا مطالبہ

عرب ملکوں میں اختلافات اسرائیل کے لئے تاریخی موقع؛ فلسطینیوں کو الگ تھلگ کرنے اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کا مطالبہ

Mon, 19 Jun 2017 17:16:23    S.O. News Service

مقبوضہ بیت المقدس،19؍جون(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)  اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر نے خطے کی موجود صورت حال کو اسرائیل کے لیے تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو فلسطینیوں سے الگ تھلگ کردے۔اسرائیلی اپوزیشن رہنما یتزحاق ہرٹزوگ نے ایک کلچر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی موجودہ صورت حال اور عرب ملکوں میں اختلافات اسرائیل کے لیے فلسطینیوں سے الگ تھلگ ہونے کا نادرموقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت موجودہ حالات سے  فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے فلسطینیوں سے الگ تھلگ کردے۔صہیونی اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا ہے کہ اسرائیل کو درپیش خطرات کم ہوئے اور نہ ہی اسرائیل پر حملے بند ہوئے ہیں۔ فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیل پرحملوں میں کمی کا یہ مطلب نہیں کہ صہیونی ریاست محفوظ ہوگئی ہے۔

ادھر اسرائیلی پارلیمنٹ کے ایک سینئر رکن اور اپوزیشن جماعت صہیونی کیمپ کے رہنما عمیر بالیو نے وزیرعظم نیتن یاھو کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو کی پالیسیوں کے نتیجے میں اسرائیل کے خلاف ہونے والی سازشیں بند نہیں کی جاسکی ہیں۔ حکومت فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات نہیں کررہی ہے۔


Share: