ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عراقی فوج سے زیادہ طاقت ور ہیں :سربراہ بدر ملیشیا

عراقی فوج سے زیادہ طاقت ور ہیں :سربراہ بدر ملیشیا

Thu, 01 Sep 2016 15:30:22    S.O. News Service

بغداد،یکم ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)عراق میں پاپولر موبیلائزیشن فورسز میں شامل بدر ملیشیا کے سربراہ ہادی العامری کا کہنا ہے کہ بدر فورسز عراقی فوج اور پولیس سے بھی زیادہ طاقت ور ہوگئی ہیں۔ العامری نے یہ بات بدھ کے روز صلاح الدین صوبے کے ضلع الدور میں اپنی ملیشیا کی ایک عسکری پریڈ کے دوران کہی۔العامری کے بیان پر عراقی فوج کی جانب سے بڑے اعتراضات سامنے آ رہے ہیں جس نے مذکورہ بیان کو فوجی ادارے کی اہانت قرار دیا ہے۔ بدر ملیشیا کی جس پریڈ میں العامری شریک ہوئے اس میں صلاح الدین صوبے یا بغداد میں مرکزی حکومت کی جانب سے کوئی سرکاری نمائندگی نہیں تھی۔علاوہ ازیں ہادی العامری نے اپنے خطاب میں امریکا کا کوئی ذکر نہیں کیا جس نے عراق میں 5ہزار سے زیادہ فوجی رکھے ہوئے ہیں۔ ان میں اکثریت صلاح الدین صوبے میں اور موصل شہر کے بیرونی علاقوں میں موجود ہیں۔


Share: