ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عدالت نے کیرل کے سابق وزیر تھامس پر مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی

عدالت نے کیرل کے سابق وزیر تھامس پر مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی

Fri, 05 Jan 2018 00:37:14    S.O. News Service

کوٹایم(کیرل)،4؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کوٹایم کی ایک عدالت نے کیرالہ کے نگرانی و اینٹی کرپشن بیورو (وی اجے سی بی )کو الپپجھا ضلع میں سابق وزیر تھامس چانڈی کے جھیل والے رسورٹ تک جانے کے لئے دھان کے کھیت سے ہو کر سڑک بنانے کے سلسلے میں مبینہ طور پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے ان پر مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی۔کوٹایم کی خصوصی نگرانی عدالت کے جج وی دلیپ نے بیورو کی فوری توثیقی رپورٹ پر غور کرنے کے بعد یہ ہدایت دی۔عدالت نے کیس کی اگلی سماعت کی تاریخ 18 جنوری مقرر کی ہے۔ بیورو کے ذرائع نے بتایا کہ تاجر سے لیڈر بنے چانڈی پر کیرالہ دھان زمین اور مرطوب پروٹیکشن ایکٹ کے متعلقہ مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے۔چانڈی نے اپنے رسورٹ پرزمین ہڑپنے کا الزام لگنے کے بعد گزشتہ سال 15 نومبر کو وزیر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ایک وکیل کی درخواست پر عدالت نے چار نومبر کوبیورو کو اس شکایت کا فوری طور پر توثیق کرنے کی ہدایت دی تھی کہ تھامس نے اپنے رسورٹ تک سڑک بنا کرقوانین کی خلاف ورزی کی۔ عدالت نے بیورو سے اپنی رسورٹ دینے کے لیے کہا۔پی وجین کی قیادت والی بائیں جمہوری مورچہ حکومت میں این سی پی کے واحد وزیر چانڈی نے الپپجھا کے ضلع مجسٹریٹ کی منفی رپورٹ پر کی وجہ سے ان پر پھٹکار لگنے پر گزشتہ سال 15 نومبر کو کابینہ سے استعفی دے دیا تھا۔


Share: