ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عدالت عظمی کالیجیم اعلی عدالتوں میں ججوں کے لئے 40ناموں پر کرے گی آخری فیصلہ

عدالت عظمی کالیجیم اعلی عدالتوں میں ججوں کے لئے 40ناموں پر کرے گی آخری فیصلہ

Sun, 12 Nov 2017 23:55:44    S.O. News Service

نئی دہلی،12؍نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )سپریم کورٹ کالیجیم 9 اعلی عدالتوں میں 40نئے ججوں کی تقرری پر فیصلہ کرے گا۔اس سال اب تک 106ججوں کی تقرری ہوچکی ہے۔وزارت قانون نے 40ججوں کی تقرری کے لئے 9 اعلی عدالتوں سے ملی سفارشات کو کالیجیم کو بھیجا ہے۔ایک سینئرعہدیدارنے بتایاکہ کرناٹک، جھارکھنڈ، گجرات، مدراس اور تریپورہ سمیت دیگر اعلی عدالتوں سے سفارشات حاصل ہوئی ہیں۔وزارت قانون کے اعدادوشمارکے مطابق یکم ستمبر تک24اعلیٰ عدالتوں میں 666جج ملازم ہیں جبکہ عہدوں کی تعدادہے 1079 ہے۔اس طرح 413 جگہیں خالی ہیں۔عمل کے مطابق ہائی کورٹ کا تین رکنی کالیجیم سپریم کورٹ کے کالیجیم کے ناموں کی سفارش کرتا ہے۔ان ناموں کو پہلے وزارت قانون کو بھیجا جاتا ہے جو امیدوار کے ریکارڈ کے بارے میں آئی بی کی ایک رپورٹ کو منسلک کرکے اسے حتمی فیصلہ کے لئے سپریم کورٹ کالیجیم کے پاس بھیجتا ہے۔


Share: