گلبرگہ 27جولائی ( ایس او نیوز)عازمین حج اضلاع گلبرگہ ،بیدر اور یادگیر کے لئے سنٹرل حج ٹریننگ کیمپ کمیٹی گلبرگہ کے دوروزہ تربیتی کیمپ کا ڈاکٹر سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی صاحب سجادہ نشین ، درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ کی سرپرستی میں 27جولائی کو اے این بیانکویٹ فنکشن ہال گلبرگہ میں اغاز ہوا۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے الحاج اقبال احمد سرڈگی ، رکن قانو ن ساز کونسل کرناٹک و سابق صدر نشین مرکزی حج کمیٹی حکومت ہند، جناب محمد اصغر چلبل صدر نشین گلبرگہ ڈیولوپمینٹ اتھارٹی و صدر بیت الحجاج عیدگاہ ہاگرگہ روڈ ، گلبرگہ ،ڈاکٹر شاہ محمد افضل الدین جنیدی صاحب عرف سراج بابا ، جناب سید احمد مئیر گلبرگہ کے علاوہ ضلع انچارج وزیر گلبرگہ ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل ، ضلع انچارج وزیر یادگیر مسٹر پریانک کھرگے دیکھے جاسکتے ہیں ۔ الحاج سید مظہر حسین صدر سنٹرل حج ٹریننگ کیمپ کمیٹی ، اشفاق احمد چلبل نائب صدر اور الحاج سید ظفر حسین سیکریٹری و جناب زین الدین شیرینی فروش رکن نے عازمین حج اور مہمانان کا خیر مقدم کیا ۔ جناب محمد خواجہ گیسو درازنے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔ اضلاع گلبرگہ ، بیدر اور یادگیر کے عازمین حج کی کثیر تعداد اس اجلاس میں شریک تھی ۔ دوسرے دن کا اجلاس بھی اے این بینکویٹ ہال گلبرگہ میں 28جولائی کو منعقد ہوگا۔ توقع کی جارہی ہے کہ دوسرے دن کے اجلاس میں ریاستی وزیر حج جناب آر روشن بیگ بھی شرکت کریں گے ۔