ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / طلاق ثلاثہ معاملہ میں فریق عشرت جہاں کی بی جے پی میں انٹری،پارٹی ریاستی سطح پراستقبالیہ دے گی

طلاق ثلاثہ معاملہ میں فریق عشرت جہاں کی بی جے پی میں انٹری،پارٹی ریاستی سطح پراستقبالیہ دے گی

Mon, 01 Jan 2018 23:37:08    S.O. News Service

کولکاتہ ،یکم جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یہ پہلے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ پردے کے پیچھے کون سی طاقتیں ہیں۔میڈیااورکورٹ جانے والی نام نہادمسلم خواتین کے بارے میں اندازہ اب صحیح نکلاکہ وہ کس کے اشارے پرمعاملے کوطول دے رہی تھیں۔تین طلاق کے معاملہ میں درخواست دینے والوں میں سے ایک عشرت جہاں بی جے پی میں شامل ہو گئی ہیں۔ یہ معلومات آج بی جے پی کی مغربی بنگال اکائی کے جنرل سیکریٹری ساینتن بسو نے دیں۔بسو نے بتایاکہ عشرت جہان کل ہاوڑہ واقع ہمارے دفتر میں بی جے پی میں شامل ہو گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ عشرت کو بی جے پی کی ہاوڑہ اکائی نے کل اعزاز سے نوازا اور پھر پارٹی میں انہیں شامل کیا۔بسو نے کہا کہ ان کی عزت افزائی کے لیے ریاستی سطح پر پروگرام کا انعقاد ہونا ابھی باقی ہے۔ تین طلاق کے معاملہ میں عشرت جہاں پانچ درخواست دہندگان میں سے ایک تھیں۔ 2014 ء میں اس کے شوہر نے دبئی سے فون پرتین بار طلاق بول کر انہیں طلاق دے دی تھی۔


Share: