ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / طالبان کے خلاف افغان فوج کے کمانڈوز لانے کا فیصلہ

طالبان کے خلاف افغان فوج کے کمانڈوز لانے کا فیصلہ

Tue, 05 Sep 2017 20:13:35    S.O. News Service

کابل،5ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)افغانستان کی حکومت نے طالبان جنگجوؤں کی سرکوبی کے لیے جدید تربیت یافتہ خصوصی کمانڈوز کی تعداد کو دو گنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کمانڈوز کو اسپیشل آپریشنز کمانڈ (SOC) کا نام دیا گیا ہے۔ ان کمانڈوز کو دارالحکومت کابل کے قریب واقع کیمپ مورہیڈ میں خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔ یہ کمانڈوز انتہائی جدید آر پی جی سیون راکٹ لانچرز سے لیس ہوں گے۔ایک کمانڈو نے اپنی شناخت بتائے بغیر نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اُن کی تربیت ایک شکاری کے طور پر کی گئی ہے اور اگلے محاذوں پر وہ یقینی طور پر دشمن کا شکار کریں گے۔ رواں برس افغان صدر نے سترہ ہزار نئے کمانڈوز فوج میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔


Share: