ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ضلع ڈی سی کے پرسنل اسسٹنٹ کے کمرے میں بم !

ضلع ڈی سی کے پرسنل اسسٹنٹ کے کمرے میں بم !

Thu, 23 Nov 2017 16:36:58    S.O. News Service

کاروار 23؍نومبر (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کے کاروار میں کوسٹ گارڈ کی طرف سے 'ساگر کوَچ' کے نام سے دہشت گردی کی روک تھام سے متعلقہ علامتی مشقیں دو دنوں تک انجام دی گئیں۔

اس سلسلے میں اپنی احتیاط اور تیاری کا مظاہرہ کرنے کے لئے پولیس نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہرحفاظتی انتظامات سخت کردئے تھے اور دفتر کے باہر ہر آنے والے کی پوری طرح تلاشی لینے کے بعد اندر جانے کی اجازت دی جارہی تھی۔لیکن پولیس کے ان انتظامات میں کوتاہی اس وقت سامنے آئی جب ضلع ڈی سی کے پرسنل اسسٹنٹ کے کمرے سے ایک نقلی بم برآمد ہوا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ عام افراد کے بھیس میں پولیس کی تلاشی سے گزر کر ڈی سی کے دفتری احاطے میں داخل ہونے والے کوسٹ گارڈکے دو اہلکاروں نے اندر پہنچنے کے بعد نقلی بم تیار کیا ہوگا اوراسے ڈپٹی کمشنر کے پی اے کے کمرے میں چھوڑدیا ہوگا۔اس طرح پولیس کی مستعدی اور ناکامی کے پہلو کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس کو مزید احتیاط اور چوکسی برتنے کا سبق سکھایا گیا ہے۔


Share: