ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صنعتوں کے فروغ کے لئے سمٹ بہتر ذریعہ:دیش پانڈے کا بنگلور انٹرنیشنل ایگزی بیشن سنٹرمیں دوروزہ ’’وینڈرڈیولپمنٹ انوسٹرزسمٹ کا انعقاد

صنعتوں کے فروغ کے لئے سمٹ بہتر ذریعہ:دیش پانڈے کا بنگلور انٹرنیشنل ایگزی بیشن سنٹرمیں دوروزہ ’’وینڈرڈیولپمنٹ انوسٹرزسمٹ کا انعقاد

Thu, 23 Nov 2017 10:42:29    S.O. News Service

بنگلورو،22/نومبر(ایس او نیوز)ریاستی وزیر برائے بڑی ودرمیانی صنعتیں آروی دیش پانڈے نے بتایاکہ درمیانی اورچھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے 23اور 24نومبر شہر کے مضافات ٹمکور روڈ کے بنگلور انٹرنیشنل ایگزی بیشن سنٹر ( بی آئی ای سی) میں دوروزہ ’’وینڈرڈیولپمنٹ انوسٹرزسمٹ 2017‘‘ کااہتمام کیاگیاہے۔ آج بی آئی ای سی میں تیاریوں کاجائزہ لینے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ریاستی وزیر دیش پانڈے نے بتایاکہ دوروزہ کاروباری کانفرنس کاافتتاح 23نومبر کی صبح 10بجے ریاستی وزیراعلیٰ سدارامیا کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ افتتاحی تقریب کی صدارت یلہنکا اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی یس آر وشواناتھ کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ اس دوروزہ کاروباری کانفرنس کے دوران نمائش ، سمینارس ، سمیت بہترین ایکسپورٹرز اور بہترین پیداوار ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ سنٹر کے احاطے میں ایک ہزار سے زائد نمائش اسٹالس تیارکئے گئے ہیں جس میں 300سے زائد بڑی صنعتیں اور 700سے زیادہ چھوٹی اوردرمیانی صنعتیں شامل ہوں گی۔ دیش پانڈے نے بتایاکہ ریاست میں صنعتوں کو فروغ دینے اوران کے درمیان رابطہ کے لئے یہ دوروزہ سمٹ بہترذریعہ ہے اورریاست میں چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کوفروغ دینے کے مقصد سے ریاستی حکومت نے انہیں مفت اسٹالس فراہم کئے ہیں، انہوں نے بتایاکہ دوروزہ کاروبار کانفرنس کے دوران مختلف موضوعات پرسمینار کاانعقاد کیاگیا ہے جن میں ماہرین، عوام، منتخب نمائندے اورصنعت کاروں کو بحث ومباحثہ کاموقع ملے گا۔ وزیر موصوف نے بتایاکہ ایرواسپیس ،اگری اینڈ فوڈ پروسیسنگ ،انوومیشن ،بائیو ٹیک اینڈ فارمیسیٹیکل انڈسٹریس اوراسٹرٹ اپس، جیسی بڑی صنعتوں کے عہدیداروں درمیانی اور چھوٹی صنعتوں کے صنعت کاروں کے ساتھ کاروبار کوفروغ دینے کے مقصد سے کئی معاہدے بھی کرنے والے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ سمینار کے دوران آئی ٹی سی لمیٹڈ کے ہیڈ آف پروکیورمنٹ اینڈ لجسٹک سومنت چٹرجی، سری سری ، تاتاوا کے منیجنگ ڈائرکٹر اروند ورچا سوی، فیوچر کنزیومر لمیٹڈ کے سی ای او سنجئے مالپانی ، ہیلتھی بدھا کے کوفاؤنڈر انوراگ ڈالمیا، یم ٹی آر فوڈس کے چیف آپریشن افسر انکور بھومک اپنا کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ وزیر موصوف نے بتایاکہ وزیراعلیٰ سدارامیا نے جاریہ سال بجٹ میں چھوٹی اوردرمیانی صنعتوں کوزیادہ سے زیادہ فروغ دینے کا جواعلان کیاتھا، اس کے تحت اس دوروزہ سمٹ کااہتمام کیاگیاہے۔ جس میں بڑی صنعتوں کے صنعت کار ان چھوٹی اوردرمیانی صنعتوں کوترقی دینے میں اپنا بھرپورتعاون کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ چھوٹی اوردرمیانی صنعتوں سے کافی زیادہ روزگار فراہم ہورہاہے ۔ ان صنعتوں کوفروغ دیتے ہوئے ان کی ترقی کے لئے درکار ہرطرح کی سہولتیں ریاستی حکومت فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ پہلی مرتبہ صنعتوں میں بہترین پیداوار کرنے والے مینوفیکچرزکی نشاندہی کرکے جملہ 64صنعت کاروں کوایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ان کے علاوہ 60ایکسپورٹرس کوبھی ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ مسٹردیش پانڈے نے کہاکہ ریاستی حکومت چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کواپنے کاروبارکو فروغ دینے کے مقصدسے ایک ہی چھت کے نیچے بڑے صنعت کاروں کے ساتھ اپنے کاروبار کووسیع کرنے کے مقصد سے یہ پلاٹ فارم دے رہاہے۔ انہوں نے بتایاکہ مذکورہ صنعتوں کی ترقی سے ریاست میں کافی زیادہ روزگار حاصل ہوں گے۔انہوں نے بتایاکہ ریاست میں گلوبل انویسٹر میٹ جیسے بڑے میٹ کااہتمام کیاجاچکاہے۔ جس کے ذریعہ قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ریاست میں اپنا سرمایہ لگانے کاموقع فراہم کیاگیاہے۔ لیکن ریاست کی چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی ترقی کے لئے اس طرح کاپلاٹ فارم پہلی مرتبہ فراہم کیاگیاہے۔ وزیرموصوف نے بتایاکہ پہلے دن کی شام ثقافتی پروگرام منعقد کیاجائے گا دوسرے دن شام 4بجے افتتاحی تقریب کے دوران بہتر ایکسپورٹر س اوربہترین پیداوار ایوارڈز تقسیم کئے جائیں گے۔ اخباری کانفرنس میں اسمال اسکیل انڈسٹریس کے ڈائرکٹر راجیندرکمار کٹھاری آئی اے یس ،محکمہ صنعت کے اڈیشنل چیف سکریٹری ، ڈی وی پرساد آئی اے یس، انویسٹ کرناٹک فورم کے سی ای او، دیپک سود، محکمہ صنعت کے کمشنر درپن جین آئی اے یس، منی وننن آئی اے یس ، کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران موجودتھے


Share: