چنتامنی:23 /اگست(محمد اسلم ؍ ایس او نیوز)صحافی پہلے کے مقابلے آج بہت ہی مصروفیات اور دباؤ میں کام کررہے ہیں چاہئے جتنا بھی دباؤ اور مصروفیات کیوں نہ ہو سچائی اور حقیقت پر مبنی رپورٹس شائع کرکے سماج میں سدھار لانے کی کوشش کریں صحافی سماج کی آنکھ کہلاتے ہیں سیاستدانوں کی ترقی میں صحافیوں کا کردار اہم ہوتا ہے مگر جب سیاستدانوں کی طرف کوئی غلطی یاناانصافی ہوتی ہے تو اس غلطی اورناانصافی کو منظر عام پر لانے کاکام بھی صحافیوں کی طرف ہونا چاہئے اس معاملے میں کسی بھی طرح کی چھوٹ نہیں دینی چاہئے یہ بات ریاستی وزیر برائے صحت وخاندانی بہبود کے۔آر۔رمیش کمار نے کہی ۔
انہوں نے یہاں کے تعلقہ ورکنگ جرنسلسٹ یونین کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے بعد تعلق پنچایتی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاقتور اور اچھے سماج کی تعمیر میں صحافیوں کی سچائی پر مبنی رپورٹیں مدد گار ثابت ہوں گی اس جدید دور میں میڈیا بھی پہلے کے مقابلے بار سوخ اور طاقتور ہوچکا ہے سماج میں بااقتدار لوگوں کی طرف سے کی جانی والے غلطیوں اور لاپروائیوں کی نشاندہی کرانے اور عوامی بیداری لانے میں میڈیا کا کردار اہم ہوتا ہے۔رمیش کمار نے کہا کہ صحافیوں میں اخلاق اور سماج کی خدمت کا جذبہ ہونا بہت ضروری ہے کوئی بھی خبر کیوں نہ ہو اس کو مکمل سچ اور لوگوں کی بھلائی کی فکر کے ساتھ کام کرنا چاہئیے سیاسی لوگوں کی کٹپتلی نہیں بننا چاہئیے صحافیوں کو بھی اپنے چالنجس ہوتے ہیں ایسے ماحول میں بھی اگر وہ سماج کی خدمت کا جذبہ کو برقرار رکھیں تو کامیابی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی کئی صحافی ہیں جو لوگوں کی بھلائی کے لئے لکھتے ہیں اور اپنی جان جو کھم میں ڈالکر اپنے فرائض کو انجام دیتے ہیں اس میں اخباری نمائندوں کا بہت بڑا رول ہوتا ہے ان کاپہلا فرض یہی ہونا چاہئے کہ وہ سماج و ملک کی ترقی کو ترجیح دیں لوگوں کی مشکلوں کو سمجھ کر رپورٹ کریں اور سچی خبر کو ہی تحریر کریں۔رمیش کمار نے یتینا ہولے پروجکٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کھلی بین ریاستی سرحدوں والے اضلاع میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے حکومت یتینا ہولے پروجکٹ نافذکرنے کی پابند ہے یتینا ہولے پروجکٹ نافذ کرنے کرکے پینے کا پانی فراہم کیاجائے گا تاحال ٹنڈر طلب کرکے 13000کروڈ روپئے میں سے 1800روپئے خرچ کئے جاچکے ہیں جڑواں اضلاع کے تالابوں کو بھرتی کرنے کے لئے حکومت پوری طرح کوشیش میں لگی ہوئی ۔
بعد ازاں ریاستی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و چکبالاپور ضلع نگران کار وزیر رام لنگا ریڈی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماج میں آخباروں کو سارے طبقوں کے لوگوں کی آواز بن کر اُبھرنا ہے آج دنیاء ایک گاؤں کی طرح ہوگئی ہے سینکڑوں اور ہزاروں کلومیٹر کی دوری پر رہنے والے افراد بھی یو ایک دوسرے کی خوشی وغم میں شریک ہیں گویا ایک گاؤں میں رہ رہے ہیں اخبار کا ذریعہ ایک اہم شعبہ بن گیا ہے جس نے ہماری زندگیوں کو ہمیشہ متاثر کرتا ہے روز مرہ کے اخبارات ہمارے زندگی کے لئے ضروریات بن گئے ہیں۔سابق وزیر و رُکن پارلیمان کے ہیچ منی اپا نے بھی دونوں جڑواں اضلاع کے موجود صحافیوں کو آوازدیتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کولار چکبالاپور دونوں جڑواں اضلاع کے صحافی بہت ہی ہمت اور دلچسپی سے اخبار وغیرہ سے جڑا کر ہمت سے کام کررہے ہیں جڑوا ں اضلاع میں ہمت سے صحافت کا کام انجام دینے والے صحافیوں کو میں داد دیتے ہوں کہ اسی طرح صحافی میدان سے جڑا کر ہر میدان کا مقابلہ کریں اور سچی خبریں منظر ے عام پر لانے کی بے انتہا کوشش کریں۔اس موقع پر رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے بھی خطاب کیا اس موقع سے ورکنگ جرنسلٹ یونین کے تعلق صدر رادھاکرشنا نے ورکنگ جرنسلٹ کے نئی بلڈنگ کی تیارکی گئی تمام تفصیل پیش کی کنڑا شاعرگولہلی شیوپرساد نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا استبال کیا جبکہ کنڑا صحافی کے۔ایس۔نور اللہ نے نظامت فرمائی ۔
اس موقع پر کئی صحافی اور شہر کے مختلف احباب کو تہنیت پیش کی گئی اس موقع پر ضلع پنچایتی صدر پی این کیشو ریڈی،وانی کرشناریڈی،ورکنگ جرنسلٹ کے ضلعی صدر جئے رام ،کولار ورکنگ جرنسلٹ کے ضلعی صدر شری گنیش،بلدیہ صدر اے آر انور پاشاہ،تعلق پنچایتی صدر شنتما،ضلع پنچایتی نائب صدر نرمیلا،تعلق پنچایتی نائب صدر شرنیواس ریڈی،اسسٹنٹ کمشنر وی۔امریش،منسپالٹی کمشنر ایم۔راجنا،تحصیلدار گنگپا،محکمہ سرکاری ملازمین اسوسی ایشن کے تعلق صدر جناردھن ریڈی،وظیفہ یاب ڈی ڈی پی آئی افسر سی بی ہنومنتپا،ورکنگ جرنسلٹ کے ضلعی نائب صدر سی اے رمیش،تعلق نائب صدر این۔نٹراج،ٹی۔ایس۔ناگراج،ایس۔وی۔روی پرکاش، روزنامہ سالار رپورٹرمحمد اسلم،روزنامہ سیاست کے رپورٹر عمران پاشاہ،روزنامہ پاسبان کے رپورٹر امتیاز اللہ خان ،نارائن مورتی آر۔کے۔عمران خان ،کولار کیرن آخبار کے ایڈیٹر چاند ،سمیت دونوں اضلاع کے صحافی ودیگر احباب شریک رہے۔