ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیوراج سنگھ چوہان کی دلت نوازی کام نہ آئی،مودی لہرکی بھی ہوا نکلی،نوٹ بندی اورجی ایس ٹی نے بی جے پی کی مشکلیں بڑھائیں

شیوراج سنگھ چوہان کی دلت نوازی کام نہ آئی،مودی لہرکی بھی ہوا نکلی،نوٹ بندی اورجی ایس ٹی نے بی جے پی کی مشکلیں بڑھائیں

Sun, 12 Nov 2017 21:01:18    S.O. News Service

بھوپال / مدھیہ پردیش 12نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) موصولہ اطلاع کے مطابق مدھ پردیش کے چترکوٹ اسمبلی کی انتخابی مہم میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی کوششوں پر پانی پھر گیا اور تمام طرح کی محنت ناکام ثابت ہوئی ۔ تین سال سے مسلسل بی جے پی کے ریاستی استحصال کی وجہ سے وزیر اعلی شیوراج سنگھ کی مہم بھی استحصال کی وجہ سے غیظ پر قابو نہ پاسکی اور عوام نے چترکوٹ ضمنی انتخاب میں کانگریس کے امیدوار نیلانشو چترویدی پر اپنا اعتماد ظاہر کیا اور بی جے پی امیدوار کو ٹھینگا دکھا دیا ۔ بی جے پی امیدوار شنکر دیال ترپاٹھی کو 22ہزارسے زیادہ ووٹوں سے واضح شکست ملی ۔ یہ سیٹ پریم سنگھ کے انتقال کی وجہ خالی ہوئی تھی ۔ اس انتخاب میں براہ راست کانگریسی امیدوار بنام بھاجپائی امیدوار ہی مقابلہ تھا ؛ کیونکہ اس انتخاب سے کانگریس سے کہیں زیادہ بی جے پی کا وقار داؤ پر لگا ہوا تھا۔ نوٹ بندی او رجی ایس ٹی کی وجہ سے عوامی مفاد کی بات کرنے والے اور اس کے فوائد کو مفروضہ اعدادو شمار میں بتانے والوں کو اس مقابلہ میں فتح کا زعم تھا ؛ لیکن عوام نے بروقت ان کی خوشیوں کو اپنے حق رائے دہی سے کافورکردیا ۔ اس مقابلہ میں بی جے پی نے اپنی پوری طاقت جھونک دی تھی تو کانگریس شکست خوردگی مگر پرجوش انداز میں میدان میں کھڑی تھی ۔ بی جے پی نے جس طرحج اس مقابلہ میں اپنی پوری توانائی جھونکی اس سے اندازہ لگایا جا سکتا تھا کہ بی جے پی کو اپنی فتح کا کامل یقین تھا حتی کہ شیوراج سنگھ نے بھی انتخابی مہم میں شریک ہوئے تھے اور دلت سے ہم آہنگی کے اظہار کیلئے ایک دلت کے گھر میں رات میں قیام بھی کیا تھا ۔یوپی کی سرحد سے متصل چترکوٹ اسمبلی انتخاب کی مہم میں حصہ لیتے ہوئے یوپی کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ بھی مہم میں شامل ہوئے تھے ، تاہم عوام نے اپنا اعتماد کانگریس پر ظاہر کرتے ہوئے 14ہزار ووٹوں سے فتح میں نمایاں کردارادا کیا ۔


Share: