ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شام:امریکی جنگی جہاز حسکہ میں کردوں کی معاونت کیلئے تیار

شام:امریکی جنگی جہاز حسکہ میں کردوں کی معاونت کیلئے تیار

Sat, 20 Aug 2016 16:07:26    S.O. News Service

شامی فوج کی وحشیانہ بمباری سے شہر میں ہزاروں افراد کی نقل مکانی
دمشق،20؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے بتایا ہے کہ امریکا کی قیادت میں سرگرم عالمی اتحادی فوج نے شام کے شہر الحسکہ میں کرد فورسز کی معاونت اور اس کے دفاع کے لیے جنگی طیاریاور فوجی مشیر روانہ کردیے ہیں۔ دوسری جانب اتحادی طیاروں نے الحسکہ میں اسدی فوج کے مراکز پر بمباری بھی کی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیفیز کا کہنا ہے کہ جنگی طیاروں کی روانگی کا مقصد حسکہ میں کرد فورسز کی مدد اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے کیونکہ بشار الاسد کی وفادار فوج کردو جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر مسلسل بمباری کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے علی الاعلان کہا ہے کہ ہم کرد فورسز کو درپیش خطرات کا تدارک کریں گے اور کردوں کو شامی فوج کیحملوں سے تحفظ دلائیں گے۔ادھرشام میں سرگرم کرد فورس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ الحسکہ اور اس کے آس پاس کے مقامات پر شامی فوج نے جمعرات اور جمعہ کو مسلسل وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری بے گھر ہوئے ہیں۔

کردوں کی نمائندہ حمایۃ الشعب کا کہنا ہے کہ حسکہ میں بمباری کے ڈر سے ہزاروں افراد نقل مکانی کی کوشش کررہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حسکہ میں جاری لڑائی اب تک کا سخت ترین معرکہ ہے۔کرد فورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شامی فوج کی بمباری سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ سنہ 2011ء کے بعد اسدی فوج نے الحسکہ کے علاقے میں کردوں کے ٹھکانوں پر پہلی بار بمباری شروع کی ہے۔رواں سال اپریل میں القامشلی کے مقام پر ہونے والی جھڑپوں کے بعد گذشتہ منگل کو کرد فورسز اور شامی فوج کے درمیان دوبارہ گھمسان کی جنگ شروع ہوئی تھی۔ کرد جنگجوؤں کا کہنا ہے کہ وہ اسدی فوج کو الحسکہ میں منہ توڑ جواب دینے اور شکست سیدوچار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کردوں کا کہنا ہے کہ اسدی فوج زمینی کارروائی سے خائف ہے اور وہ مسلسل فضائی بمباری کر کے کرد فورسز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہی ہے۔


Share: