ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شام کرد ملیشیا فرات کے مشرق میں لوٹ گئے ہیں: ایردوآن

شام کرد ملیشیا فرات کے مشرق میں لوٹ گئے ہیں: ایردوآن

Fri, 02 Sep 2016 15:52:46    S.O. News Service

انقرہ2ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی کرد ملیشیا ابھی دریائے فرات کے مشرق میں واپس نہیں گئی ہے۔ ایردوآن نے ان دعووں کو مسترد کر دیا کہ کرد جنگجو ترک فوج کی کارروائی کی وجہ سے پسپا ہو گئے ہیں۔ ترک صدر کے مطابق وہ اِس سلسلے میں امریکی اطلاعات کو بھی تسلیم نہیں کرتے۔ گزشتہ روز ترکی نے کہا تھا کہ شمالی شام میں اُس کی فوج کی کارروائی سے درجنوں دیہات کو دہشت گردوں سے صاف کر دیا گیا تھا۔ یہ امر اہم ہے کہ شمالی شام کے کرد فائٹرز کو امریکی حمایت حاصل ہے۔


Share: