ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سیکورٹی تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے ہندوستان ، امریکہ

سیکورٹی تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے ہندوستان ، امریکہ

Mon, 06 Mar 2017 11:56:12    S.O. News Service

نئی دہلی، 5 ؍مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ہندوستان اور امریکہ نئی ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں اپنے دو طرفہ سیکورٹی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی سمت میں کام کر رہے ہیں اور دونوں ممالک نے یرغمالیوں کے بحران، دہشت گردانہ حملوں کی جگہ پر تحقیقات اور سائبر جرائم کے معاملات میں تبادلہ پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی حکام کے ایک وفد نے گزشتہ ہفتے وزارت داخلہ میں اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی اور انسداد دہشت گردی تعاون (اے ٹی اے )معاہدے کے تحت چلائے جا رہے تربیتی پروگراموں کو مؤثر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ہندوستانی پولیس افسر ان یرغمالیوں کے بحران اور دہشت گردانہ حملوں کی جگہ پر معائنے پر بات چیت کے سلسلے میں امریکی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں تربیتی پروگرام میں حصہ لیں گے،اس کے علاوہ سائبر جرائم اور سمندری سیکورٹی سے متعلق دو نئے کورسز میں بھی وہ شامل ہوں گے۔وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہندوستان اور امریکہ سلامتی کے محاذ پر دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کی سمت میں کام کر رہے ہیں جن میں تربیتی پروگرام بھی شامل ہے ، امریکہ اس سال ہندوستانی پولیس افسران کے لیے دو نئے کورسز کا آغاز کرے گا۔فی الحال اے ٹی اے معاہدے کے تحت ہندوستانی پولیس افسر ان 6 تربیتی پروگراموں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔یہ کورس دونوں ممالک کے درمیان داخلی سلامتی پر دو طرفہ تعاون کا داخلی حصہ رہے ہیں۔افسر نے کہا کہ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی جنگ میں اس کا اہم اسٹریٹجک شراکت دار ہے اورآئی ایس آئی ایس جیسے گروپوں کی طرف سے انٹرنیٹ کا استعمال کرکے ہندوستان کے نوجوانوں سے رابطہ کرنے کرنے کے پیش نظر اے ٹی اے کے کورس کو انتہائی متعلقہ سمجھا جاتا ہے۔


Share: