ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی پی ایم کے رکن اسمبلی کے کے رامچندرن کی موت

سی پی ایم کے رکن اسمبلی کے کے رامچندرن کی موت

Sun, 14 Jan 2018 22:26:04    S.O. News Service

نئی دہلی،14؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سی پی ایم لیڈر اور چیگننور کے ممبر اسمبلی کے کے رامچندرن کی موت آج علی الصباح چنئی کے ایک اسپتال میں ہوگئی ۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ وہ 65سال کے تھے اور جگر سے جڑی ہوئی بیماری سے گزر رہے تھے۔سال 2016 کے اسمبلی انتخابات میں رام چندنن چیگننور سے کانگریس کے موجودہ ممبر اسمبلی پی سی وشناتھ کو ہرا کر ممبر اسمبلی بنے تھے۔رام چندرن چیگننور کے بارکونسل کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔مرحوم لیڈر کی لاش آج شام ہوائی جہاز سے ریاست کے دارالحکومت میں لایا جائے گااوران کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔کیرل کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین، اسمبلی اسپیکر پی شریرامکرشن، سی پی آئی لیڈر کنم راجیدرن نے ان کی موت پر افسوس ظاہر کیا ہے۔


Share: