ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سہارنپور تشدد پر یوگی حکومت کی رپورٹ، بھیم آرمی اور بی جے پی ایم پی سوالوں کے گھیرے میں

سہارنپور تشدد پر یوگی حکومت کی رپورٹ، بھیم آرمی اور بی جے پی ایم پی سوالوں کے گھیرے میں

Sun, 11 Jun 2017 15:04:21    S.O. News Service

لکھنؤ،10؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے سہارنپورتشددکی جانچ رپورٹ وزارت داخلہ کوسونپ دی ہے۔’’آج تک‘‘ کواس رپورٹ کی ایک کاپی ملی ہے، سہارنپور میں فرقہ وارانہ اور نسلی تشدد کے لئے انتظامیہ کی لاپرواہی کے علاوہ بھیم سینا اور بی جے پی کے ایم پی راگھو لکھن پال کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔وزارت داخلہ کو بھیجی گئی چھ صفحات کی اس رپورٹ کے مطابق، بھیم آرمی نے سہارنپور میں نسلی تشددکوہوادی۔وہیں انتظامیہ کی ناکامی نے بھی اس تشدد کو بھڑکنے میں مدد کی۔اس کے بعداب یوگی سرکارکواپوزیشن مکمل طورپرذمہ دارٹھہراسکتاہے۔اوراسے بی جے پی کی بدترسرکارکانمونہ بتاسکتاہے۔سہارنپورکے دونوں بڑے افسروں یعنی ڈی ایم اور SSPکے درمیان کوئی کوآرڈینیشن نہیں تھا، جس سے تشدد کو قابو کرنے میں دقت ہوئی۔


Share: