ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سہارنپور اسٹیشن پر پانی لینے اتری لڑکی ٹرین میں نہیں چڑھ پائی، تین لوگوں نے مدد کے بہانے کیا گینگ ریپ

سہارنپور اسٹیشن پر پانی لینے اتری لڑکی ٹرین میں نہیں چڑھ پائی، تین لوگوں نے مدد کے بہانے کیا گینگ ریپ

Mon, 19 Jun 2017 11:24:32    S.O. News Service

نئی دہلی،18؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے سہارنپور میں ایک نابالغ لڑکی سے گینگ ریپ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔پولیس نے گینگ ریپ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق 17سال کی متاثرہ لڑکی پنجاب سے اپنے نانا-نانی کے ساتھ ریل سے دھام پور جا رہی تھی۔جب ٹرین سہارنپور اسٹیشن پر رکی تو متاثرہ لڑکی پانی لینے اتری پھر بھیڑ کی وجہ سے ٹرین پر چڑھ نہیں پائی۔ان تین لڑکوں نے اسے اگلی ٹرین پکڑانے کا بھروسہ دیا اور اپنے ساتھ لے جا کر واردات کو انجام دیا،لڑکی کا طبی ٹیسٹ کروایا گیا ہے جس میں ریپ کی تصدیق ہوئی،لڑکی کے گھر والے بھی سہارنپور پہنچ گئے ہیں۔


Share: