ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ کی آئین بنچ آدھار کے خلاف درخواستوں پرآج سے کرے گی سماعت

سپریم کورٹ کی آئین بنچ آدھار کے خلاف درخواستوں پرآج سے کرے گی سماعت

Thu, 14 Dec 2017 11:42:02    S.O. News Service

نئی دہلی ،13؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے آج کہا کہ پانچ ججوں کی آئین بنچ آدھارکو مختلف سرکاری منصوبوں اور فلاحی منصوبوں سے لازمی طور پر جوڑنے کے مرکز کے فیصلے پر عبوری روک لگانے کے مطالبے والی درخواستوں پر کل سماعت کرے گی۔وزیر جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے کہا کہ آئین بنچ ان درخواستوں پر سماعت کرنے کے لئے کل دوپہر دو بجے بیٹھے گی جن میں آدھارکو مختلف منصوبوں سے جوڑنے کے مرکز کے فیصلے کے خلاف عبوری راحت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مرکز نے سات دسمبر کو اعلیٰ عدالت کو بتایا تھا کہ مختلف خدمات اور فلاحی منصوبوں کو آدھارسے لازمی طور پر جوڑنے کی میعاد اگلے سال 31مارچ تک کے لئے بڑھا جائے گی۔سپریم کورٹ نے 27نومبر کو کہا تھا کہ وہ مختلف منصوبوں کو آدھار سے لازمی طور پر جوڑنے کے مرکز کی پہل کو چیلنج دینے والی درخواستوں پر سماعت کے لئے آئین بنچ کے قیام پر غور کر سکتا ہے۔اس نے 30 اکتوبر کو کہا تھا کہ آئین بنچ نومبر کے آخری ہفتے سے آدھار منصوبہ بندی کے خلاف درخواستوں پر سماعت شروع کرے گی۔حال ہی میں سپریم کورٹ کی نو رکنی آئینی بنچ نے کہا تھا کہ آئین کے تحت پرائیویسی کا حق ایک بنیادی حق ہے۔بہت سے درخواست گزاروں نے آدھارکی قانونی حیثیت کو چیلنج دیتے ہوئے دعویٰ کیاتھاکہ یہ پرائیویسی کے حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔


Share: