ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ کا سی بی آئی سے سوال ،کیا کارتی چدمبرم کو غیرملکی سفر کی اجازت دی جاسکتی ہے ؟ 

سپریم کورٹ کا سی بی آئی سے سوال ،کیا کارتی چدمبرم کو غیرملکی سفر کی اجازت دی جاسکتی ہے ؟ 

Fri, 10 Nov 2017 00:13:37    S.O. News Service

نئی دہلی،9 نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) سپریم کورٹ نے آج مرکزی تفتیشی بیوروسے کہاکہ وہ 16 نومبر کو بتائے کہ کیا سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کو چار پانچ دن کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس دھننجے وائی چندرچوڈ کی تین رکنی بنچ نے سی بی آئی کی جانب سے پیش ایڈیشنل سالسیٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ وہ اس بارے میں ضروری ہدایات حاصل کر اگلے جمعرات کو عدالت کوآگاہ کریں۔اس صورت میں سماعت کے دوران بنچ نے ان دستاویزات کا جائزہ لیا جو سی بی آئی نے سیل بند لفافے میں پیش کیے تھے۔یہ دستاویزات سی بی آئی کو اب تک کی تفتیش کے دوران ملے تھے۔تفتیشی بیورو نے 2007 میں اس وقت جب کارتی کے والد پی چدمبرم وزیر خزانہ تھے آئی این ایکس میڈیا کو بیرون ملک سے 305 کروڑ روپے کی رقم حاصل کرنے کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری اضافہ بورڈ کی طرف سے دی گئی منظوری میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں 15 مئی کو ایک ایف آئی آر درج کی تھی۔


Share: